Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہم جنگ میں یقین نہیں رکھتے ، لیکن ہم پر مسلط کی گئی تو لڑیں گے/وزیر دفاع راج ناتھ

by Indian Times
04/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہم جنگ میں یقین نہیں رکھتے ، لیکن ہم پر مسلط کی گئی تو لڑیں گے/وزیر دفاع راج ناتھ
ایٹا نگر03 جنوری یو این آئیوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ کہا کہ ہندوستان وسودھیوا کٹمبکم (دنیا ایک خاندان ہے) کے فلسفے پر عمل کرتا ہے اور کبھی بھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور پڑوسیوں کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو ملک کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع سے بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی آر او ) کے ذریعہ تعمیر کردہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سیوم پل اور 27 دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا “ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو کبھی جنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کا احترام کرتا ہے اور اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ہمارا یہ فلسفہ بھگوان رام اور بھگوان بدھ کی تعلیمات سے ہمیں وراثت میں ملا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا ”دنیا آج بہت سے تنازعات کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہا ہے۔ یہ ہماری پالیسی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں یہ کہہ کر اس عزم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی کہ ‘یہ جنگ کا دور نہیں ہے’۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے لیکن اگر یہ ہم پر مسلط کی گئی تو ہم لڑیں گے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ قوم تمام خطرات سے محفوظ رہے ، ہماری مسلح افواج تیار ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ بی آر او ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہا ہے۔مسٹر سنگھ نے ان پروجیکٹوں کو مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے اور دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے حکومت ہند اور بی آر او کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں کو جوڑنا اور اس کے باشندوں کی ترقی کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ڈولپمنٹ کے ذریعے ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں بی آر او کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔گزشتہ ماہ توانگ سیکٹر میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان سرحدی تصادم کے ایک واضح حوالہ میں وزیردفاع نے کہا “حال ہی میں ہماری افواج نے شمالی سیکٹر میں مخالفانہ صورتحال کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کیا اور بہادری اور بروقت کارروائی کر کے حالات پر قابوپایا۔ ایسا خطے میں بنیادی ڈھانچے کے خاطرخواہ ڈولپمنٹ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ یہ ہمیں دور دراز کے علاقوں کے ڈولپمنٹ کے لیے مزید تحریک دیتا ہے۔“سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کے ڈولپمنٹ کو گیم چینجر کے طور پر قراردیتے ہوئے، مسٹر سنگھ نے دور دراز علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بی آر او کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے ملک کا سیکورٹی نظام مضبوط ہوا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہمیں ہندوستان کو جدید سائنس کی دنیا کی جدید ترین تجربہ گاہ بنانا ہے: مودی

Next Post

اے ڈی سی بڈگام کی زیر صدارت چاڈورہ کے پنچایت حلقہ پانزن میں ہوا عوامی دربار منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اے ڈی سی بڈگام کی زیر صدارت چاڈورہ کے پنچایت حلقہ پانزن میں ہوا عوامی دربار منعقد

اے ڈی سی بڈگام کی زیر صدارت چاڈورہ کے پنچایت حلقہ پانزن میں ہوا عوامی دربار منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS