لیفٹنٹ گورنر نے راجوری دہشت گردانہ حملے میں زخمی شہریوں کی عیادت کی
جموں انفو/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو جی ایم سی جموں کا دورہ کر کے راجوری دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی ۔ پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے لیفٹنٹ گورنر کو سانوی شرما ، پرنس شرما ، روہت شرما ، پون کمار کی صحت کی حالت اور اس پر عمل پیرا ہونے والے طبی طریقہ کار کے بارے میں بتایا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی امداد کو یقینی بنائیں ۔






