Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی کولگام نے ضلع میں سی او ٹی پی اے ۔2003 کی عمل آوری کا جائزہ لیا

by Indian Times
10/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی کولگام نے ضلع میں سی او ٹی پی اے ۔2003 کی عمل آوری کا جائزہ لیا

کولگام  …     انفو               …     ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ضلعی سطح کی رابطہ کمیٹی برائے قومی تمباکو کنٹرول پروگرام میٹنگ کی صدارت کی اورضلع میں سگریٹ اور دیگر مصنوعات ایکٹ( سی او ٹی پی اے)۔2003 کی عمل آور ی کے اَقدامات کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ ضلع میں سی او ٹی پی اے ۔2003 کی دفعات پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے ۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے سکولوں او رکالجوں میں بیداری پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتالوں ، تعلیمی اِداروں ، سرکاری دفاتر ، پبلک ٹرانسپورٹ کے اَندر اور اس کے اِرد گرد خلاف ورزی کرنے والوں پر جُرمانے عائد کرنے کی مہم کو تیز کریں اور اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے مجرموں کو ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کا سخت پیغام ملے گا۔میٹنگ میں ضلع میں سی او ٹی پی اے کی عمل آوری کے نوڈل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے مجرموں کے چالان کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اُنہیں چالان کی تعداد ، جُرمانے کی وصولی او ردیگر کنٹرولنگ اقدامات کے حوالے سے ماہا نہ رِپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔تمباکو سے پاک سکولوں ، کالجوں کے پرنسپلوں ، چیف ایجوکیشن آفیسر اور زونل ایجوکیشن اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں کالج اور سکول کے اَحاطے کے 100 گز کے اَندر تمباکو کی مصنوعات اور سگریٹ کی فروخت نہ ہو۔اِس سے قبل سٹیٹ نوڈل آفیسر تمباکو کنٹرول پروگرام ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر میر مشتاق نے سی او ٹی پی اے ۔2003 کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن اور نیشنل ٹوبیکو کنٹرول پروگرام کا جائزہ دیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوکت احمد راتھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار احمد گیری ، ایس ڈی ایم بشیر الحسن ، ڈی ایس ڈبلیو او ، جی ڈی سی کے پرنسپلوں ، سی ایم او بی ایم اوز کے علاوہ سٹیٹ ٹو بیکو کنٹرول سیل ڈی ایچ ایس کے کے اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل کی دستیابی کا لیاجائزہ

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈی ایل آر سی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈی ایل آر سی میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈی ایل آر سی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS