اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل کی دستیابی کا لیاجائزہ
جموں انفو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر یوٹی میں پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل کی اِجازت اور دستیابی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، ناظم زراعت جموں / کشمیر ،ناظم باغبانی جموں/ کشمیر ، ناظم ریسرچ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر ( سکاسٹ کشمیر ) ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹر لا¿ انفورسمنٹ ، متعلقہ آئیل کمپنیوں کے نمائندوں اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی نے جموںوکشمیر یوٹی میں باغبانی اور زراعت کے آئندہ سیزن کے لئے کیڑے مار اَدویات او رکیڑے مار اَدویات کی فراہمی اور دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ سینٹر ل اِنسیکٹ سائیڈ ایکٹ کے تمام تجویز کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔اَتل ڈولو نے سینٹر اِنسیکٹ سائیڈ بورڈ ( سی آئی بی ) کے ساتھ ٹری سپرے آئیل ،ہارٹی کلچر منرل آئیل یا ٹی ایس او اور ایچ ایم او کمپنیوں کے رجسٹریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ تمام سپلائرز کو جموںوکشمیر میں کیڑے مار اَدویات کی سپلائی کرنے سے پہلے تمام معیار کے پیرامیٹروں کی تعمیل کرنی ہوگی۔اُنہوں نے ڈائریکٹر ریسر چ سکاسٹ کشمیر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ٹی ایس او اور ایچ ایم او کی اِفادیت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کریں جبکہ بازار سے سپلائی کی جانے والی کیڑے مار اَدویات اور کیڑ ے مار اَدویات کے بے ترتیب نمونے لے کر ان کے معیار کو جانچیں۔اُنہوں نے متعلقہ لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ پڑوسی ریاستوں کے ساتھ سی آئی بی سے منظور شدہ مصنوعات کے نرخوں کو حتمی شکل دیں تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں سے پیٹرولیم سے ماخوذ سپرے آئیل خریدتے وقت ان سے زیادہ قیمت وصول نہ کی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے یہ بھی کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں اَپنی مصنوعات کی فراہمی کے لئے خود کو سی آئی بی کے ساتھ رجسٹرکریں اور ڈائریکٹر لا¿ انفورسمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر میں صرف معیاری کیڑے مار اَدویات اور کیڑے مار اَدویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اِس کے علاوہ میٹنگ نے بحران کی صورتحال میں معیاری ٹی ایس او اور ایچ ایم او مصنوعات کی درآمد کے لئے جے کے ایچ پی ایم سی کے رول اور کنٹرولراِنسیکٹ سائیڈ کی طرف سے سپلائی اور دستیابی کی ہفتہ وار رِپورٹ جمع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔






