Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جے کے ٹی پی او نے حیدر آباد میں اِنڈس فوڈ۔ 2023ءمیں حصہ لیا

by Indian Times
11/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جے کے ٹی پی او نے حیدر آباد میں اِنڈس فوڈ۔ 2023ءمیں حصہ لیا
جموں……انفو………………..جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او ) نے اِنڈس فوڈ۔2023ءمیں حصہ لیا جو کہ ہائی ٹیکس اِنٹرنیشنل ایگزبشن سینٹر حیدر آباد میں ٹریڈ پروموشن کونسل آف اِنڈیا کے زیر اہتمام ایک فلیگ شپ بی ٹو بی ایونٹ منعقدکیا تھا۔اِنڈس فوڈ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا مربوط خوراک اور مشروبات کا تجارتی میلہ ہے۔ یہ ریٹیلروں اور خریداروں کو نئے اور موجودہ نمائشی سپلائروںکے ساتھ نیٹ ورک اور کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اِنڈس فوڈ جنوبی ایشیا کے خطے میں سب سے زیادہ جامع ایف اینڈبی مارکیٹ پلیس ہے جو ایف اینڈ بی مصنوعات، ایف اینڈ بی پروسسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی کی نمائش کرتا ہے۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پر جے کے ٹی پی او نے جے اینڈ کے پویلین قائم کیا اور 11 ایگرو اور نمائش میں فوڈ پروسسنگ پر مبنی رجسٹرڈ مقامی کاروباریوں کواَپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے سپانسر اور سہولیت فراہم کی ۔اِس تقریب میں جموںوکشمیر کے بڑے نمائش کنند گان نے شرکت کی جس میں بی ایس ٹی آرگینکس ، نور برانڈ زعفران، کشمیر روٹس پرائیوٹ لمٹیڈ ، میسرز ایم مقبول ( ندر) ، سرویشور فورڈز، نمبارک آرگینکس ، ویلی ایکسو ٹک پرائیویٹ لمٹیڈ ، زعفرات مارٹ ، وازوان آف کشمیر اور کارپوریٹ سپلائز شامل ہیں ۔منفرد مصنوعات میں نمائش کی گئی زعفران، شہد ، قہوہ ، ندرو، مصالحے ، باسمتی چاول ، مشروم ، خشک سبزیاں ، پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ، آرگینک اور مقامی کھانے کی مصنوعات وغیر ہ شامل ہیں۔” جے اینڈ کے پویلین“ میں ایگرو اور فوڈ پروسسنگ مصنوعات کی نمائش کرنے والے سٹالز انڈس فوڈ۔ 2023 کے سب سے بڑے پُرکشش مقامات میں سے ایک تھا اور اس پر زبردست آمد کا مشاہدہ کیاگیا۔اس نے مصنوعات کی منفرد پیشکش سے ملکی اوربین الاقوامی خریداروں کو متوجہ کیا۔ اس تقریب نے جموں و کشمیر کے ابھرتے ہوئے اور قائم کاروباری افراد کو مصنوعات کی بہتر نمائش، خوردہ فروخت، قومی اور بین الاقوامی مہمانوںاورخریداروں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتوں، مارکیٹ اور مسابقتی علم اور بہترین طریقوں سے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔J&K کے نمائش کنندگان نے بی ٹو بی میٹنگوں میں بھی شرکت کی جو قومی اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ منعقد کی گئی تھیں اور کاروباری لیڈز کے لحاظ سے زبردست ردعمل پیدا ہوا تھا جسے آرڈرز میں تبدیل کرنے سے مستقبل میں ان کے لئے ایک اچھا کاروبار ہو گا۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او انو ملہوترا نے کہا کہ اس طرح کے مخصوص اور قومی تقریبات میں شرکت سے بیچنے والوں کے لئے اپنی مصنوعات کو فروغ دینے اور فروخت کرنے کے لئے نئی منڈیوں کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے چکروئی آر ایس پورہ میں میگا فروٹ پلانٹ نرسری کا کیااِفتتاح

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں میں ملک محفوظ / امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS