ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور پرانے بس سٹینڈ بڈگام کا دورہ کیا
بڈگام …انفو…ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے برفباری میں بڈگام ٹاﺅن میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اور اولڈ بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے ضلع میں صحت سہولیات ، برف صاف کرنے کے کاموں اور ضروری خدمات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال کے معائینے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا موقعہ پر جائزہ لیا اور اُنہوں نے مختلف وارڈوں بشمول گائنی ، اوپی ڈی ، ڈینٹل ، جنرل وارڈوں اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور صحت سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے متعلقہ اَفراد کو ہسپتال میں داخل مریضوں کے لئے اَدویات کی دستیابی اور گرمائش کے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے عام لوگوں کی سہولیت کے لئے تمام مراکز صحت پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیاب اور ڈیوٹی روسٹر کی سختی سے پابندی پر زور دیا۔دریں اثنا¿ ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرانے بس سٹینڈ بڈگام کا دورہ کیا اور برف صاف کرنے کے کام ، ضروری خدمات کی فراہمی اور بازار میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ مہم چلائی جائے۔ اُنہوں نے تمام راستوں پر ٹریفک کی آواجائی پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ جہاں کہیں بھی برف باری ہوئی وہاں فوری طور پر برف صاف کرنے کی کارروائیاں کی گئیںاور دودھ پتھری اور یوسمرگ علاقوں سمیت تمام بڑی اور چھوٹی سڑکوں کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بنایا گیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اِسی طرح ضلع کی تمام تحصیلوں میں تمام فیڈر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور ضلع میں بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت تمام سروسزکی فوری بحالی کو یقینی بنانے کے لئے اَفراد ی قوت اور مشینری تیار کی گئی ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے دورے کے دوران اولڈ بس سٹینڈ پر مختلف مقامی وفود سے ملاقات کی ۔وفود نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کو اَپنے مطالبات گوش گزار کئے۔اُنہوں نے وفود کو بغور سنا اور کہا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ صدر میونسپل کونسل بڈگام مشتاق احمد ، وارڈ ممبران ، اِی او میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔






