Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی اننت ناگ نے سنو کلیئر نس اور صحت سہولیات اَقدامات کا لیاجائزہ

by Indian Times
14/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی اننت ناگ نے سنو کلیئر نس اور صحت سہولیات اَقدامات کا لیاجائزہ
اننت ناگ/انفو/ضلع میں پہلی برفباری اور کچھ علاقوں میں تقریباً ایک فٹ جمع ہونے کے بعد اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضلع سڑکوں سے برف ہٹانے اور صاف کرنے کے لئے سنو کٹر تعینات کئے گئے تھے اور خدمات میں کوئی بڑی رُکاوٹ نہیں دیکھی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔اُنہوںنے سرکاری ہسپتال ،جنگلات منڈی اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجی بہاڑہ کا دورہ کیا اور عملے اور مریضوں سے اِستفساری گفتگو کی ۔ اُنہوں نے ہسپتال حکام کو ہدایت دی کہ طبی عملے کی چوبیس گھنٹے دستیاب کو یقینی بنایا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بجی بہاڑہ میں کے پی ڈی سی ایل ورکشاپ کا بھی دورہ کیا ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرانسفارمروں میں کسی بھی قسم کی خرابی کو بغیر کسی تاخیر کے بحال کیا جائے۔ اُنہوںنے کہاکہ بجلی کی تعطل کو کم سے کم کیا جانا چاہیے اور محکمہ چاہیے کہ جہاں بھی ضرورت ہو ٹرانسفارمروں کی بروقت تبدیلی کو یقینی بنائے۔اُنہوں نے میکنیکل اِنجینئرنگ ڈویژن کے سنو کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ بتایا گیا کہ ہنگامی اِمداد ی کالوں پر خصوصی توجہ دے کر ضلع کے تمام حصوں میں برف صاف کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔اَفسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ پی 1 سڑکوں اور طبی سہولیات تک رَسائی کی سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہاکہ اَفرادی قوت اور مشینری تعینات کی گئی ہے اور برف صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلسل برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہیں اور لوگوں کو سفر کرتے وقت احتیاب برتنی چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ضروری خدمات کی نگرانی کر رہے ہیں اور کام پر موجود رسپانس ٹیموں کی طرف سے تیزی سے خرابیوں کو دُور کرنے کی وجہ سے بڑی رُکاوٹوں اور بجلی کی تعطل کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ لوگ مد د کے لئے جاری کئے گئے کنٹرول نمبرات پر ضلع اِنتظامیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔تمام کنٹرول روم کام کر رہے ہیں اور مدد کی کالوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو کم سے کم رُکاوٹ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے ہمراہ اے ڈی سی اننت ناگ اور دیگر اَفسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور پرانے بس سٹینڈ بڈگام کا دورہ کیا

Next Post

وزیر اعظم نے ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم مودی نے نئی دلّی میں چیف سکریٹریز کی قومی کانفرنس کی صدارت کی

وزیر اعظم نے ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS