Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

وزیر اعظم نے ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی

by Indian Times
14/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم نے ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی
سرینگر، 13 جنوری/ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ریور کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق، اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی ریور کروز کی بہت بڑی غیر استعمال شدہ صلاحیت کھل جائے گی اور یہ ہندوستان کے لیے ریور کروز ٹورازم کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھگوان مہادیو کی ستائش کی اور لوہڑی کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ہمارے تہواروں میں خیرات، اعتقاد، تپسیا اور اعتقاد اور ان میں ندیوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دریائی آبی گزرگاہوں سے متعلق منصوبوں کو مزید اہمیت حاصل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کاشی سے ڈبرو گڑھ تک سب سے طویل دریائی کروز کو آج جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جا رہا ہے جو دنیا کے سیاحتی نقشے پر شمالی ہندوستان کے سیاحتی مقامات کو سامنے لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج وارانسی، مغربی بنگال، اتر پردیش اور بہار، آسام میں 1000 کروڑ کی لاگت کے دیگر پروجیکٹوں سے مشرقی ہندوستان میں سیاحت اور روزگار کے مواقع کو فروغ حاصل ہو گا۔ہر ہندوستانی کی زندگی میں دریائے گنگا کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کناروں کے آس پاس کا علاقہ آزادی کے بعد کے عرصے میں ترقی میں پیچھے رہ گیا جس کی وجہ سے اس علاقے سے آبادی کا بڑے پیمانے پر اخراج ہوا۔ وزیر اعظم نے اس ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے دوہرے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ ایک طرف نمامی گنگا کے ذریعے گنگا کو صاف کرنے کی مہم چلائی گئی اور دوسری طرف ’ارتھ گنگا‘ کا آغاز کیا گیا۔ ’ارتھ گنگا‘ میں ان ریاستوں میں معاشی حرکیات کا ماحول بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جہاں سے گنگا گزرتی ہے۔کروز کے پہلے سفر پر جانے والے بیرونی ممالک کے سیاحوں سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ”آج ہندوستان کے پاس سب کچھ ہے اور بہت کچھ ایسا ہے جو آپ کی سمجھ سے بھی بالا تر ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا تجربہ صرف دل سے کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس قوم نے خطے یا مذہب، مسلک یا ملک سے قطع نظر ہر کسی کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا ہے اور دنیا کے تمام حصوں سے آنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے۔دریائی کروز کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس میں ہر ایک کے لیے کچھ خاص ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روحانیت کے خواہاں افراد، کاشی، بودھ گیا، وکرمشیلا، پٹنہ صاحب اور ماجولی جیسی منزلوں کا احاطہ کریں گے، کثیر القومی کروز کے تجربے کی تلاش میں آنے والے سیاحوں کو بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے راستے جانے کا موقع ملے گا، اور جو لوگ ہندوستان کے قدرتی تنوع کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں سندربن اور آسام کے جنگلات سے گزریں گے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ کروز 25 مختلف ندی نالوں سے گزرے گا، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کروز ان لوگوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے جو ہندوستان کے دریائی نظام کو سمجھنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو ہندوستان کے بے شمار پکوان اور کھانوں کو تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے تبصرہ کیا ”اس کروز پر ہندوستان کے ورثے اور اس کی جدیدیت کے غیر معمولی امتزاج کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے“۔ وزیر اعظم نے کروز ٹورازم کے نئے دور پر کہ جہاں ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، روشنی ڈالتے ہوئے کہا”صرف غیر ملکی سیاح ہی نہیں بلکہ وہ ہندوستانی جو اس طرح کے تجربے کے لیے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں، اب شمالی ہندوستان کی طرف جا سکتے ہیں“۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بجٹ کے ساتھ ساتھ لگڑری تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ملک کے دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوں پر بھی اسی طرح کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان سیاحت کے ایک مضبوط مرحلے میں داخل ہو رہا ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی عالمی پروفائل کے ساتھ ہندوستان کے بارے میں تجسس بھی بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی لیے گزشتہ 8 سالوں میں ملک میں سیاحت کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ مذہبی مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر تیار کیا گیا اور کاشی ایسی کوششوں کی زندہ مثال ہے۔ بہتر سہولیات اور کاشی وشواناتھ دھام کی بحالی کے ساتھ، کاشی میں آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے مقامی معیشت کو زبردست فروغ ملا ہے۔ جدیدیت، روحانیت اور اعتقاد سے مزین نیا ٹینٹ سٹی سیاحوں کو ایک نیا تجربہ فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی اننت ناگ نے سنو کلیئر نس اور صحت سہولیات اَقدامات کا لیاجائزہ

Next Post

شیتل نندا نے آر ایس پورہ میں ماڈ ل سی ایس سی کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شیتل نندا نے آر ایس پورہ میں ماڈ ل سی ایس سی کا کیا افتتاح

شیتل نندا نے آر ایس پورہ میں ماڈ ل سی ایس سی کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS