Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر بھٹناگر نے جموں میں ایم جی این ایف فیلوز کےلئے ورکشاپ اور تکنیکی سیشن سے کیاخطاب

by Indian Times
20/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بھٹناگر نے جموں میں ایم جی این ایف فیلوز کےلئے ورکشاپ اور تکنیکی سیشن سے کیاخطاب
جموں/19جنوری/لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ منصوبوں کی تشکیل اور سکلنگ ایکو سسٹم کو اَپ گریڈ کرنا وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ کسی بھی خطے کی ترقی کا مرکز ہے۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار رامد ا ہوٹل میں مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ ( ایم جی این ایف ) کے فیلوز کے لئے ایک ورکشاپ کم ٹیکنیکل سیشن اور اکیڈمک ماڈیول پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے، مشن ڈائریکٹر جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن محترمہ لینا پادھا، چیئرپرسن ایگزیکٹیو ایجوکیشن آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر پنکج اگر وال ، پروگرام منیجر آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر شاہد جبران ، ایم جی این ایف سکالر شپ کے فیلوز اور دیگر متعلقین موجود تھے۔مشیر راجیو راجے بھٹناگر نے ایم جی این ایف کے فیلوز سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مسائل پر توجہ دینے کے بجائے حل پر توجہ دیں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ فیلو شپ سے استفادہ کریں اور اَپنے اَپنے اَضلاع میں ہنرمندی کا آئینہ بننے کی کوشش کریں۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ فیلوز کے تیار کردہ سکل ڈیولپمنٹ پلان مختلف اَضلاع کے ہنرمندی او رترقی کے منظر نامے کو زبردست فروغ دیں گے ۔اُنہوں نے فیلوز کو مشورہ دیا کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ پلان تیار کرتے ہوئے آئی آئی ایم جموں کی مہارت سے اِستفادہ کریں۔ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں نے اَپنے خطاب میں سکلنگ پہل او رآگے بڑھنے کے لئے فیلوز کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی ۔اُنہوں نے فیلوز کو مزید محنت کرنے اور وسیع ذہینت کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرنے کی ترغیب دی۔ورکشاپ میں پروگرام منیجر ڈاکٹر شاہد جبران نے تمام معززین کو خوش آمدید کہا اور انہیں ایم جی این ایف پروگرام کے بارے میں جانکاری دی ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع ، لیہہ ، پانڈی چیری ، مغربی بنگال اور چندی گڈھ میں فیلوزسے کئے گئے کام پر بھی بات کی۔فیلوز نے فیلڈ میں اَپنے تجربات اور اَضلاع میں شروع کئے گئے کام کو شیئر کیا ۔مشیر موصوف نے فیلوز کے ساتھ بات چیت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں بڑی تبدیلی آئی /امیت شاہ

Next Post

چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ایس ٹی پیز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ایس ٹی پیز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی

چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ایس ٹی پیز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS