Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر بٹھناگر نے جے جے ایم کے تحت کاموں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ

by Indian Times
22/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بٹھناگر نے جے جے ایم کے تحت کاموں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ
جموں…. انفو…………لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے جموں و کشمیر میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کے تحت جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں جل شکتی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا ، مشن ڈائریکٹر جے جے ایم ڈاکٹر سید عابد رشید ، چیف انجینئر پی ایچ ای جموں /کشمیر، جے جے ایم کے تکنیکی مشیر ، تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر نے نشاندہی کی کہ کچھ اضلاع میں کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور دونوں چیف انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنوں میں کام کی پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور اس پر ماہانہ پیش رفت رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے چیف انجینئرز اور تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام جاری کاموں کو ان کی بروقت تکمیل کیلئے تیز کریں ۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ جل جیون مشن مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، مشیر بٹھناگر نے افسروں کو تاکید کی کہ اس باوقار پروجیکٹ کے تحت مختلف کاموں کو انجام دینے کے دوران کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے افسران کو مشن موڈ میں کام کرنے کی تلقین کی تا کہ جموں و کشمیر کے تمام شہریوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو سکے ۔ ٹینڈرنگ اور کاموں کی الاٹمنٹ کے عمل کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے دونوں چیف انجینئرز پر زور دیا کہ وہ جے جے ایم کے تحت مختلف کاموں کی ٹینڈرنگ اور الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کریں ۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ وہ اس باوقار اسکیم کے بروقت اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان تال میل اور بہتر ہم آہنگی کو برقرار رکھیں ۔ مشیر موصوف نے چیف انجینئرز پر زور دیا کہ وہ مستقل بنیادوں پر یوٹیلائیزیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں اور ان سے مرکزی وزارت کے سوالات کے بروقت جواب دینے کو بھی کہا ۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ جے جے ایم کے تحت باقی تمام کاموں کیلئے پہلے سے ہی ٹینڈرز کا شیڈول تیار کریں تا کہ یہ پروجیکٹ اس سال جون کے آخر تک مکمل ہو جائے ۔ میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں کے چیف انجینئرز نے مشیر کو مشن کے نفاذ میں حاصل ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ جاری کاموں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہم تعلیم کے شعبے میں نئے عزم کےساتھ آگے بڑھ رہے ہیں /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

پی ایم ای جی پی ایکسپو 2023 جموں میں شروع

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پی ایم ای جی پی ایکسپو 2023 جموں میں شروع

پی ایم ای جی پی ایکسپو 2023 جموں میں شروع

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS