Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ADGPکشمیرزون اورADGPپولیس ہیڈکوارٹرصدر پولیس میڈل سے سرفراز

by Indian Times
26/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ADGPکشمیرزون اورADGPپولیس ہیڈکوارٹرصدر پولیس میڈل سے سرفراز
سری نگر/۵۲،جنوری/جے کے این ایس /   یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی اور ریاستی پولیس فورس کے مختلف اہلکاروں کے لئے بدھ کو مرکز کی طرف سے140 بہادری سمیت 901 سروس میڈلز کا اعلان کیا گیا۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے 80 اور جموں و کشمیر کے 25 اہلکاروں کو ان کی بہادری کے لئے اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔جبکہ جموں وکشمیر پولیس کے2سینئر افسران اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار اور اے ڈی جی پی پولیس ہیڈکوارٹر دنیش رانا کوامتیازی خدمات انجام دینے پر صدر پولیس میڈیا سے نوازاجاراہے ۔اسکے علاوہ جموں وکشمیر پولیس کے11دیگر افسران کوپولیس میڈل برائے شاندار خدمات کے زمرے میں خصوصی ایوارڈوں سے نوازاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ملک بھر کے ان پولیس وفورسزافسران اور اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے جنہیں بہادری کےلئے پولیس میڈل، ممتاز خدمات کےلئے صدر پولیس میڈل اور شاندار خدمات کےلئے پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہاکہپولیس میڈل برائے بہادری کے زمرے میں140،، صدر کا پولیس میڈل برائے امیتازی خدمات میں93پولیس افسران اور اور پولیس میڈل برائے شاندار خدمات کے صلہ میں 668پولیس وفورسز افسروں واہلکاروں کو نوازا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ بہادری کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں میں48سی آرپی ایف ،31 کا مہاراشٹرپولیس سے، 25 کا جموں وکشمیر پولیس سے، 9 کا جھارکھنڈ پولیس سے، 7 کا تعلق دہلی پولیس سے ہے۔امتیازی خدمات انجام دینے والے پولیس افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار اور اے ڈی جی پی (کوارڈی نیشن) پولیس ہیڈکوارٹر جموں وکشمیر دنیش رانا بھی شامل ہیں ۔1997بیچ کے ایک آئی پی ایس افسروجے کمار نے اس سے قبل کشمیر کے علاقے میں مختلف عہدوں پر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں،اوراسوقت وہ اے ڈی جی پی کشمیر زون کے عہدے پر فائزہیں ۔ انہوں نے مرکزی ڈیپوٹیشن پر سی آر پی ایف میں ڈی آئی جی پی نئی دہلی رینج، آئی جی پی اور آئی جی پی چھتیس گڑھ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔حال ہی میں، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے وجے کمار کو2018میں9 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے میںCAPFs کے چیف فورس کوآرڈینیٹر کے کردار کیلئے باوقار قومی ایوارڈ سے نوازا ہے۔وجئے کمار کئی بہادری میڈلز، میرٹوریئس سروس میڈل، ای سی آئی کی طرف سے نیشنل ایوارڈاور ڈی جی پی کی طرف سے تعریفی کارڈز سمیت کئی اعلیٰ اعزازات کے وصول کنندہ بھی ہیں۔ شاندار خدمات انجام دینے پر پولیس میڈل حاصل کرنے والے جموں وکشمیر پولیس کے 11افسران میں محمدیوسف ایس پی اونتی پورہ ،ایس ایس پی امرجیت سنگھ ،ایس پی سید الطاہر گیلانی،ایس پی اعجازاحمدزرگر ،ایس پی محمدسعید شاہ،ایس پی سنجے کمار شرما،انسپکٹر پشپاجیت سنگھ،انسپکٹر سنجیو بخشی ،انسپکٹر گلزاراحمد ملک ،سب انسپکٹر بھگوان سنگھ اورہیڈکانسٹیبل عبدالغفار حجام بھی شامل ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پروجیکٹ کی تکمیل میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے/ چیف سیکرٹری

Next Post

نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے/ وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم مودی نے نئی دلّی میں چیف سکریٹریز کی قومی کانفرنس کی صدارت کی

نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے/ وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS