Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پروجیکٹ کی تکمیل میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے/ چیف سیکرٹری

by Indian Times
26/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پروجیکٹ کی تکمیل میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے/ چیف سیکرٹری
جموں/25جنوری/ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموںوکشمیر نے گذشتہ دوبرسوں میں معیار اور اخراجات کو بہتر بنانے میں ایک طویل سفر طے کیا ہے جس کے نتیجے میں مکمل ہونے والے پروجیکٹوں کی تعداد میں پانچ گنا اِضافہ ہوا ہے۔چیف سیکرٹری نے اِن باتوں کا اِظہارمختلف محکموں کی جانب سے کیپکس بجٹ 2022-23ءکے اَخراجات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں ، ڈائریکٹر ز فائنانس اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی جبکہ سری نگر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ابتداً ، چیف سیکرٹری نے اِنتظامی سیکرٹریوں پر زور دیا کہ وہ ان منصوبوں کی تلاش کریں جو تکمیل کے قریب ہیں تاکہ ان کی جلد مکمل کرنے کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اخراجات کی رفتار کو تیز کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموںوکشمیر میں گذشتہ کچھ برسوں سے مسلسل کئی اِشاریوں میں بہتری آئی ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منحنی خطوط نے زمین پر کئے گئے کام کے معیار اور مقدار دونوں پر توجہ مرکوز کرنے سے اوپر کی طرف رجحان دیکھا ہے۔چیف سیکرٹری نے ترقی اور اِنتظامیہ میں اِصلاحات کی رفتار کو جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ کم حکومت زیادہ حکمرانی کا مقصد مو¿ثر طریقے سے حاصل کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی ترقیاتی پیرامیٹروں کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔اُنہوں نے واضح کیا کہ چاہے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ہو ، پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر ، سیاحوں کی آمد ، کھیلوں کی بنیادی ڈھانچے یا سرگرمیاں ، صنعتی سرمایہ کاری وغیرہ جموںوکشمیر تیز رفتار ترقی میں ایک مثال ہے۔اُنہوں نے اِصلاحات کے معاملے میں کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی نے ایک تبدیلی کا کام کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک برس یا اس سے زیادہ پہلے ڈیجیٹل جے اینڈ کے کے بارے میں سوچنا ناقابل تصور تھا جو آج ایک حقیقت ہے ۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموں وکشمیر کے لئے کبھی بھی طے شدہ کوئی ہدف بہت دور نہیں رہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایل جی اِنتظامیہ کی طرف سے کی گئی اِصلاحات جموںوکشمیر کی تاریخ میں اَپنی نوعیت کی پہلی ہےں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی گڈ گورننس اِنڈکس ہو ، محکمانہ ڈیلوری ایبلز ، اِنفرادی فائدہ اُٹھانے والے پروگراموںکا ہدف، اسپریشنل بلاکس ، اسپریشنل پنچایتیں ، اِی۔ آفس کا تعارف یا دیگر اقدامات ، اِن برسوں میںجموں و کشمیرنے متحرک ،احتسابی نظام، جواب دہ ، شفاف اور ترقی کی طرف بڑھنے میں اِمتیاز حاصل کیا ہے ۔چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اَگلے برس کے بجٹ کو مو¿ثر طریقے سے عملانے کے لئے تیاریاں کریں۔ اُنہوں نے انہیں اہداف رکھنے اور انہیں مو¿ثر طریقے سے حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِن مقررہ اہداف کو پوری لگن سے پورا کرنا چاہیے ۔ اُنہوں نے اعلیٰ سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ 2022-2023میں مکمل ہونے والے پروجیکٹوں کی تعداد تقریباً 65,000 ہونے کا اِمکان ہے جو کہ 2018-2019ءمیں مکمل ہونے والے پروجیکٹوں کی تعداد سے سات گنا زیادہ ہوں گے جو جموں وکشمیر میں نئے ورک کلچر کے اُبھرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے تجارت میں سہولیت فراہم کرنے کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

ADGPکشمیرزون اورADGPپولیس ہیڈکوارٹرصدر پولیس میڈل سے سرفراز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ADGPکشمیرزون اورADGPپولیس ہیڈکوارٹرصدر پولیس میڈل سے سرفراز

ADGPکشمیرزون اورADGPپولیس ہیڈکوارٹرصدر پولیس میڈل سے سرفراز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS