Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اَتل ڈولو نے تجارت میں سہولیت فراہم کرنے کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
26/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے تجارت میں سہولیت فراہم کرنے کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا
جموں/25جنوری/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اتل ڈولو نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ای ۔ نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ ( ای ۔ این اے ایم ) کے ذریعے جموں و کشمیر کی منڈیوں کو جوڑنے کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ای ۔ این اے ایم کے تحت منڈیوں یا زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹیوں کو ایک آن لائن پین انڈیا الیکٹرانک ٹریڈنگ پورٹل ( اے پی ایم سی ) فراہم کیا جاتا ہے ۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ( پی اینڈ ایم ) وکاس شرما کی طرف سے دی گئی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن میں یہ بتایا گیا کہ نروال اور پارمپورہ کی پہلے سے موجود منڈیوں کے علاوہ اگست 2022 ءمیں 9 منڈیوں کو آن بورڈ کیا گیا تھا ۔ مزید منڈیوں کو شامل کرنے کیلئے ڈی پی آرز جمع کئے گئے ہیں ۔ انفرادی منڈیوں میں رجسٹرڈ کسانوں ، تاجروں ، کمیشن ایجنٹوں اور ایف پی اوز کی تعداد کا تفصیلی بریک اپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ساتھ شئیر کیا گیا ۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ 12 ہزار سے زیادہ کسان اور 1800 سے زیادہ تاجر آن لائن رابطے سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے رجسٹرڈ ممبران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ ہر منڈی کے تجارتی حجم میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے زراعت کے شعبے کی مجموعی ترقی کیلئے کشتواڑ ، بانڈی پورہ ، سانبہ اور ریاسی میں نئی منڈیوں کی تشکیل کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تال میل میں موزوں زمین کی نشاندہی کے عمل کے بارے میں بھی افسران کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ تمام سی اے اسٹورز اور گوداموں کو سب مارکیٹ یارڈ قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ کہ آنے والے مہینے میں اس عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا ۔ نیز یہ فیصلہ کیا گیا کہ مختلف منڈیوں میں غیر الاٹ شدہ دکانوں کی ای نیلامی کی جائے گی ۔ مزید یہ انکشاف ہوا کہ ریاستی زراعت مارکیٹنگ بورڈ ( ایس اے ایم بی ) باغبانی کے شعبے کی مجموعی ترقی ، پھلوں اور سبزیوں کی منڈیوں کے کام کاج اور یو ٹی میں زرعی مارکیٹنگ کے ضابطے کیلئے اہم فیصلے لینے کیلئے سال میں دو بار میٹنگ کرنے والا ہے ۔ جائیزہ کے دوران یہ بتایا گیا کہ ریاست میں کل 36 منڈیاں ہیں ، جن میں سے 22 فی الحال کام کر رہی ہیں اور 14 ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ زراعت شبنم کاملی، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر جموں ( ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ) ، مختلف اضلاع کے ایریا مارکیٹنگ آفیسرز ، فروٹ ایسوسی ایشن نروال جموں کے صدر اور ممبران ، جی ایم آئی ہار ٹیکلچر ( منصوبہ بندی اینڈ مارکیٹنگ ) نے شرکت کی ۔ کشمیر سے باغبانی ( منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ ) کے عہدیدار اور ایس ایف اے سی دہلی کا ایک نمائندہ بھی عملی طور پر موجود تھا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنتخابی عمل میں لوگوں کی فعال شرکت صحتمند جمہوریت کی کلید /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

پروجیکٹ کی تکمیل میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے/ چیف سیکرٹری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پروجیکٹ کی تکمیل میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے/ چیف سیکرٹری

پروجیکٹ کی تکمیل میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے/ چیف سیکرٹری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS