Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

 لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈھنگری کے بہادروں کو یادکیا

by Indian Times
28/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈھنگری کے بہادروں کو یادکیا
جموںانفو/27جنوری /حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی کی متعدد شخصیات کو مختلف شعبوں میں جموںوکشمیر گورنمنٹ ایوارڈ 2023 سے نوازا ہے۔ڈھنگری راجوری کے راجندر کمار کے بیٹے دیپک کمار ( بعد اَز مرگ ) اور راجوری کے ڈھنگری کے آنجہانی راجندر کمار کی اہلیہ سروج بالا کو بہادری کے میدان میں کامیابیوں پر نوازا گیا ہے۔دھیان سنگھ ( مصنف) ، راجیشور سنگھ راجو ( ہندی / ڈوگری مصنف) ، ڈاکٹر نیلم سرین ( ہندی/ ڈوگری مصنف) ، غلام نبی حلیم ( کشمیر مصنف) اور نثار راہی ( پہاڑی مصنف) کواَدب کی میدان میں کامیابیوں کے لئے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ڈیلی ایکسلیئر کے خصوصی نامہ نگار نشی کانت کھجوریہ ، تیجندر سنگھ ایڈیٹر نیوز 18، سومیندر کول بیورو چیف اے این آئی اور گریٹر کشمیر سے عماد مخدومی کو بہتر میڈیا اَفراد کے اعزازات سے نوازا گیا۔کرکٹر عمران ملک ، فٹ بالر ایشان پنڈتا، ٹینس کھلاڑی انکیتا رائنا ، اِنشاءبشیر ( باسکٹ بال۔وہیل چیئر کھلاڑی) ، آئرہ حسن چشتی (ووشو)، سوہام کموترا ( شطرنج ، راہل جنگرال ( کوہ پیمائی ) ، مُسکان رانا ( جمناسٹک ) ،کرتار تھی کوٹ ( فینسنگ) اور منت چودھری ( والی بال ) ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں بہترین کھیلوں کے اَفراد کے ایوارڈ کے کے لئے منتخب کیا گیا۔پرفارمنگ آرٹس کے زُمرے میں ویوٹ جموال ( فلم اَداکار)، آدتیہ دھر ( ڈائریکٹر ) ، میر سرور( فلم اَدا کار) اور نور محمد ( کشمیری لوک گلوکار ) کو سرکاری ایوارد کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔مجسمہ ساز رویندر جموال کو آرٹس اور دستکاری میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ رویندر پنڈتا ( سیوشاردا کمیٹی) کو سماجی اصلاحات اور بااِختیار بنانے کے لئے نوازا گیاہے۔لائف ٹائم اچیومنٹس کا ایوارڈ بشیر بھدرواہی ( کشمیر اور اردو مصنف) ، استاد محمد یعقوب شیخ ( کشمیری صوبی کلاسیکل استاد)، وِجے کمار سمبیال ( اِنڈین کلاسیکل اُستاد) اور رمیش ہانگلو ( بانی / ڈائریکٹر ، ریڈیو شاردا) کو دیا گیا ہے۔میر ٹورئیس پبلک سروس کا ایوارڈ محکمہ خزانہ ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ جنگلات و ماحولیات کو دیا گیا ہے ۔محکمہ سیاحت ، فوڈ سول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئر ز ڈیپارٹمنٹ ، جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن ، جے اینڈ کے سپورٹس کونسل ، ضلعی اِنتظامیہ شوپیاں، ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ ، ضلعی اِنتظامیہ گاندربل ، ضلعی اِنتظامیہ پلوامہ ، ضلع اِنتظامیہ جموں، ضلعی اِنتظامیہ اودھمپور ، ضلع اِنتظامیہ ڈوڈہ اور ضلع اِنتظامیہ ڈورو۔ ویری ناگ شامل ہیں۔ایوارڈ میں ہر ایوارد یافتہ کو نقد انعام ، ایک تمغہ اور ایک توصیفی سند دی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت نے 108 فری ایمبولنس سروس میگزین کا چھٹا ایڈیشن کیاجاری جموںانفو/27جنوری /سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے سول سیکرٹریٹ جموں میں 108 فری ایمبولنس سروس میگزین کے چھٹاایڈیشن پروجیکٹ ہیڈ 108 ایمرجنسی میڈیکل سروسز جے اینڈ کے اور ایچ اینڈ ایم اِی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران کی موجودگی میں جاری کیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اِس بات کو سراہا کہ ایمرجنسی ایمبولیٹری سروس 108 نے مریضوں کی دیکھ ریکھ بالخصوص صدمے اور ہنگامی حالات میں مریضوں اور صحت اِداروں کے درمیان فاصلہ کم کرنے میں اہم کردار اَدا کیا۔جموںوکشمیر یوٹی میں اِس سروس کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1,83,380 مریضوں کی خدمت جاچکی ہے۔اہم نگہداشت ایمبولنس ہنگامی او رصدمے میں تربیت یافتہ اَفرادی قوت کے ساتھ کامیابی سے مریضوں کی دیکھ ریکھ کی ضروریات کو پور ا کر رہی ہے اور اس کے آغاز کے بعد سے بہت کم وقت میں کامیابی کی بہت سی داستانیں تخلیق کی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ پر اور ایمبولینس کے اندر 108 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے ذریعے اب تک 711 ڈیلیوری کامیابی سے کی جا چکی ہے اور 108 نے بھی وبائی امراض کے دوران کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مزید، 12,092 کووِڈ۔ 19 مثبت مریضوں نے وبائی امراض کے دوران 108 ایمبولینس خدمات حاصل کیں۔سیکرٹری موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 108 ایمرجنسی ایمبولینس خدمات حاصل کرنے کے لئے بلا جھجک 108 ٹول فری نمبر پر کال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد اور ایمرجنسی مریضوں کو قریبی ہسپتال لانا جو کہ نجی گاڑی میں انہیں دور کی جگہ پر لے جانے سے بہتر ہے۔جموںوکشمیر میں 24 مارچ 2020 کو جموں و کشمیر میں شروع کی گئی، ایمرجنسی ایمبولینس سروس 108 203 ایمبولینسوں پر مشتمل ہے جس میں 139 جدید لائف سپورٹ سے لیس ہیں جن میں آکسیجن سپورٹ، وینٹی لیٹر، خودکار بیرونی ڈیفبریلیٹر، مریضوں کی بہتر دیکھ دیکھ کے لیے مکمل تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہیں۔ میگزین صحت عامہ کی فراہمی میں عوام میں اعتماد پیدا کرنے اور عام لوگوں کو ان خدمات سے آگاہ کرنے کے قابل بنائے گا۔

Next Post

سابق وزیر اور معروف پینٹر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سابق وزیر اور معروف پینٹر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سابق وزیر اور معروف پینٹر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS