Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر کی راج بھون میں این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت

لیفٹیننٹ گورنر کی راج بھون میں این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت

by Indian Times
05/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کی راج بھون میں این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت
جموں/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے نئی دہلی میں اس برس کے یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی۔اِس موقعہ پر کیڈٹس نے یوم جمہوریہ کیمپ کے دوران اَپنے تجربے اور تربیت کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کے دستے کو 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ میں تاریخی اور بے مثال چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ قومی سطح پر این سی سی کے مشترکہ دستے کے ایک حصے کے طور پر کارتاویہ کے راستے پر مارچ کرنے کے لئے 17 این سی سی کیڈٹس کا اِنتخاب اور گارڈ آف آنر کے لئے 7کیڈٹس کا اِنتخاب واقعی ایک عظیم کار نامہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموںوکشمیریوٹی میں این سی سی نوجوانوں کو تیار کرنے اور یوٹیز کے نوجوانوں کو قومی دھارے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے مجموعی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے yeoman خدمات اَنجام دینے میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے ۔“اُنہوں نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس نوجوانوں کی طاقت کی علامت ہیں ۔ دُنیا کے سب سے بڑی یونیفارمڈ یوتھ آرگنائزیشن ، این سی سی پر قومی تعلیمی پالیسی اور حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کے مو¿ثر نفاذ میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کی زیادہ ذمہ داری ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی خصوصاً حوصلہ اَفزائی کی جانی چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں این سی سی میں اَپنا اِندراج کریں تاکہ اِنسانیت ، حب الوطنی اور بے لوث خدمت کی اقدارکو عام کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ جیسے کئی مسائل اور موضوعات پر این سی سی کی بیداری کی مہمیں قابل ستائش ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینا ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج منشیات کی لت معاشرے کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔اُنہوںنے کہا کہ این سی سی کیڈٹس کو منشیات کی بدعت کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے این سی سی کیڈٹس کو بھی جموں کشمیر میں جی 20 ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں اپنا حصہ اَدا کرنے کی ترغیب دی۔میجر جنرل تیجندر کمار ایم پی، اے ڈی جی، این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں کشمیر اور لداخ نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پرراج بھو ن میں پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم آلوک کمار ، اِنتظامی سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، بریگیڈیئر کے ایس کلسی ، گروپ کمانڈر این سی سی سری نگر ، سینئر اَفسران اور اِنسٹرکٹر موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے طلباءکے ایک بیچ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

چیف جسٹس ( قائمقام) کی لداخ یوٹی کیلئے ورچیول معاملے کی سماعت شروع

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف جسٹس ( قائمقام) کی لداخ یوٹی کیلئے ورچیول معاملے کی سماعت شروع

چیف جسٹس ( قائمقام) کی لداخ یوٹی کیلئے ورچیول معاملے کی سماعت شروع

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS