Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر بٹھناگر نے آئی ایس ایم گلمرگ میں سکس سِگما اسکئیرز کو مبارکباد دی

by Indian Times
12/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بٹھناگر نے آئی ایس ایم گلمرگ میں سکس سِگما اسکئیرز کو مبارکباد دی
گلمرگ انفو/لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکئینگ اینڈ ماو¿نٹیئرنگ ( آئی آئی ایس ایم ) میں سِکس سگما ہائی ایلٹیٹیوڈ میڈیکل سروس کے پیشہ ور افراد کے 20 اسکائیرز کے خصوصی بیج کے چھ طلباءکو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے سگما کی طبی خدمات کو ان کی بے لوث خدمات کیلئے سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس کے بعد سگما پروفیشنلز کشمیر کے سفیر ہوں گے اور کشمیر کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کے بارے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ تجربہ شئیر کریں گے ۔ مشیر نے مزید کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ قوم کے نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کیلئے ادارے کی ہر ممکن مدد کا وعدہ بھی کیا ۔ اس موقع پر مشیر نے سی ای او سکس سگما سے کہا کہ وہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ٹریننگ سکول اور امدادی مراکز قائم کرنے کی تجویز پیش کریں جنہیں دور دراز علاقوں میں اس طرح کی مدد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے گلمرگ کی ڈھلوانوں کو ہم آہنگ کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے اور انہیں بین الاقوامی سکی فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کرانے کا بھی وعدہ کیا تا کہ مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں چمکنے میں سہولت فراہم کی جا سکے ۔ کنسلٹنٹ آئی آئی ایس ایم کرنل ایس ڈھلون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں انسٹی ٹیوٹ کے ناکارہ انسٹی ٹیوٹ سے ایس ای ایشیا کے بہترین سکی اسکول میں سے ایک بننے کے سفر کے بارے میں بتایا۔ کرنل ڈھلن نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ طلباءکو نہ صرف ایڈوینچر کی مہارت پیدا کرنے کی تربیت دیتا ہے بلکہ سیاحت کے شعبے میں ان کیلئے بطور گائیڈ ، انسٹرکٹر اور کاروباری افراد کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے ایڈونچر ٹورازم کی بہت زیادہ مانگ کو پورا کرنے کیلئے اس طرح کے مزید کئی اداروں کی ضرورت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر پی بھردواج نے اس موقع پر مشیر کو ہمالیہ میں سِکس سگما ہائی ایلٹیٹوڈ میڈیکل سروسز کے ذریعے شروع کئے گئے مختلف ریسکیو اور طبی امدادی کیمپوں اور مزید ٹیموں کو تربیت دینے کی ضرورت کے بارے میں بتایا تا کہ وہ بغیر کسی دشواری کے دور دراز کے حادثے والے رلاقوں تک پہنچ سکیں ۔ اس موقع پر مشیر بھٹناگر نے سِکس سگما کے ٹرینیز کو کامیابی کے سرٹیفکیٹ بھی دئیے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 میں ملک کیلئے جیتا ہوں اور ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں/ وزیر اعظم مودی

Next Post

چیف سیکرٹری نے سکمز کیلئے 8.5 کروڑ روپے کی ڈیجٹل کیتھ لیب کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے سکمز کیلئے 8.5 کروڑ روپے کی ڈیجٹل کیتھ لیب کا کیا افتتاح

چیف سیکرٹری نے سکمز کیلئے 8.5 کروڑ روپے کی ڈیجٹل کیتھ لیب کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS