Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظوری دی

by Indian Times
14/03/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظوری دی
جموں/13مارچ/اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف عوامی مقاصد کے لئے زمین کی منتقلی کے لئے مختلف محکموں کی تجاویز کو منظوری دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو بڑھانے کے لئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حق میں اَراضی منتقل کی۔ اِنتظامی کونسل نے 315ایم وی اے، 132/220کے وِی جی آئی ایس گرڈ سب سٹیشن کی تعمیر کے لئے گاﺅں پوہر وپٹھ تحصیل لنگیٹ ضلع کپواڑہ میں واقع 42 کنال 15مرلہ ، 11/33 سب سٹیشن کی تعمیر کے لئے گاﺅں نور پورہ تحصیل اونتی پورہ ضلع پلوامہ کے لئے 2 کنال اراضی،اسی طرح ایک کنال 10مرلہ گاﺅں اوڈینا تحصیل سنبل ضلع بانڈی پورہ میں3.15 ایم وِی اے11/33کے وِی سب سٹیشن کی تعمیرکے لئے اراضی منتقل کی گئی۔ اس ریسونگ سٹیشن سے پی ایم پیکیج ملازمین ٹرانزٹ رہائش کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ مزید یہ کہ اِنتظامی کونسل نے 80 کنال 4مرلہ ( ضلع سری نگر میں 20 کنال اور گاﺅں رنبیر پورہ ضلع اننت ناگ میں 60کنال 4مرلہ ) اراضی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو( ڈی ایم آر آر آر ) کے حق میں وزیر اعظم پیکیج کے تحت تعینات کشمیری مائیگرنٹ ملازمین کے لئے ضلع سری نگر اور اننت ناگ میں ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر کے لئے منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ترقیاتی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

شیتل نندا نے ایس ڈبلیو ڈی یونٹوں کے کام کاج کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
شیتل نندا نے ایس ڈبلیو ڈی یونٹوں کے کام کاج کا لیاجائزہ

شیتل نندا نے ایس ڈبلیو ڈی یونٹوں کے کام کاج کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS