جموں کشمیر لداخ سے کنیاکماری تک ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائیگا/وزیراعظم مودی
سرینگر/13مارچ/سی این آئی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران بھارت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی خاطر ایک متحرک Eco نظام قائم کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے تعلیم اور ہنرمندی کے شعبے کے بارے میں کہا کہ ملک کے نوجوان، ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیڈر بھی ہیں، انہوںنے کہاکہ آج ملک کے ہر شہر چاہے وہ جموںکشمیراور لداخ ہو ، پنجاب ہو، اُترپردیش ہو یا اور کوئی شہر ہو ملک کی ترقی میں اپنا رول نبھارہا ہے ۔سی این آئی کے مطابق نئی دلی کے وگیان بھون میں نیشنل یوتھ کانکلیو میں وزیراعظم کے ایک پیغام کو پڑھ کر سنایا گیا‘ جس میں وزیراعظم نے کہا کہ سرکار کی کوششیں نوجوانوں کی خواہشات کو ملک کی مجموعی امنگوں کے ساتھ مربوط کرنے پر مرکوز ہیں۔یہ دو روزہ کانکلیو آج شروع ہوا جس میں بھارت کی G-20 کی صدارت کے تحت Urban 20 اور Youth 20 کے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کے لیے نوجوان شامل ہوں گے۔پی ایم مودی نے کہا کہ یہ کانکلیو ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب بھارت نے G-20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ نیشنل یوتھ کانکلیو 2023 میں نوجوان رہنماو¿ں کے شامل ہونے سے قومی اور عالمی معاملات کے تئیں ایک مستقبل پر مبنی، سب کی شمولیت والا اور انسانی بنیاد پر منحصر نقطہ نظر قائم ہوگا۔وزیراعظم نے تعلیم اور ہنرمندی کے شعبے کے بارے میں کہا کہ ملک کے نوجوان، ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیڈر بھی ہیں، انہوںنے کہاکہ آج ملک کے ہر شہر چاہے وہ جموںکشمیراور لداخ ہو ، پنجاب ہو، اُترپردیش ہو یا اور کوئی شہر ہو ملک کی ترقی میں اپنا رول نبھارہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کو بنانے والے بھی ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کی تعمیر میں ہر شہر کا نوجوان کردار اداکررہا ہے چاہے جموں کشمیر کے نوجوان ہوں، لداخ ، میزورم،اُترپردیش ، پنجاب ، بہار، کرناٹک ، کیرلہ یادیگر کسی شہرسے بھی تعلق رکھنے والا نوجوان ملک کی ترقی میں اہم ہے ۔ نریندر مودی نے نئی دلی کے وگیان بھون میں نیشنل یوتھ کانکلیو میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مطلب بھارت کے مستقبل کو بااختیار بنانا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تعلیم کے سیکٹر سے متعلق پانچ شعبوں پر کافی زور دیا گیا ہے اور سبھی کو معیاری تعلیم مہیا کرانا ان میں سے پہلا شعبہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل ہنرمندی سے متعلق نظام قائم کیا جانا چاہئے اور صنعتوں کی مانگ کی مناسبت سے ہنرمندی کو فروغ دینے کا کام ہونا چاہئے۔ نریندر مودی نے کہا کہ صنعتوں کے ساتھ رابطوں کو بہتر بنانے پر بجٹ میں خاص زور دیا گیا ہے۔ ان میں سے تیسرا اہم پہلو شہری پلاننگ اور ڈیزائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم میں قدیم تجربے اور اس شعبے میں بھارت کے علم اور جانکاری کو مربوط کرنا ضروری ہے۔ چوتھا اہم پہلو عالمگیریت ہے۔ وزیر مودی نے کہا کہ عالمی درجے کی غیر ملکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں آنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ڈیجیٹل یونیورسٹی ملک کے تعلیمی نظام میں ایک منفرد اور اپنی نوعیت کا ایک خاص قدم ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ڈیجیٹل یونیورسٹی ملک میں سیٹوں کے مسئلے کو پوری طرح ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔






