Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

صوبائی کمشنر کشمیر کاعوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنےکااعلان

by Indian Times
06/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

صوبائی کمشنر کشمیر کاعوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنےکااعلان
سری نگر/انفو/ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کشمیر نے بینکٹ ہال سری نگر میں نیشنل تمباکو کنٹرو ل پروگرام ( این ٹی پی سی )، سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ سی او پی ٹی اے ۔ 2023 کی عمل آوری کے لئے مختلف اہم شراکت داروں کی ایک صوبائی سطح ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ کا اِفتتاح صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے کیا اور اِس میں ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھر، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ، آر ٹی او کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر ،ایس ایم سی ، سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ، ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول،یو ایل بی ، آرڈی ڈی ، نیشنل ہیلتھ مشن ، صحت محکموںکے اَفسران اور این جی اوز والنٹری ہیلتھ کشمیراور ہیلتھ ایسو سی ایشن کشمیر کے اراکین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے پبلک مقامات بشمول سکولوں ، کالجوں ، ہوٹلوں ، بسوں ، بازاروں پر سگریٹ نوشی پر پابندی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور سگریٹ نوشی کرنے والوں پر موقعہ پر جرمانہ عائد کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباءکو سگریٹ نوشی کے نوجوانوں کی صحت اور دماغ پرمضر اَثرات اور معاشرے پر بُر ے اثرا ت کے بارے میں آگاہ کریں۔دریں اثنا ، اُنہوں نے کہا کہ منشیات کے اِستعمال نے کشمیر میں ایک خطرناک صورتحال اختیار کی ہے اور منشیات کی فروخت میں ملوث اَفراد کے لئے کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اگر منشیات کے گٹھ جوڑ کو مو¿ثر طریقے سے نہ روکا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ منشیات کی بدعت کے خلاف سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر بھرپور مہم چلائی گئی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں کی منفیت سے دور رکھنے کے لئے مفید سرگرمیوں کے اِنعقاد کی ہدایت دی ۔ڈائریکٹر ایچ ایس کے مشتاق احمد نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد کلیدی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور این ٹی سی پی اور سی او ٹی پی اے ۔ 2023ءکی مو¿ثر عمل آوری کے لئے اُنہیں حساس بناناور سگریٹ نوشی کی ممانعت کے لئے ایک جامع پالیسی وضع کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر اِی۔ سگریٹ پر پابندی عائد کرنے والی 5 ویںریاست ہے اور یہ بھی کہا کہ شری اَمرناتھ جی یاترا کو 2019ءسے تمباکو سے پاک قرار دیا گیا تھا۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کے اَندر اور اس کے آس پاس تمباکو نوشی پرمکمل پابندی کے لئے ایک سرکیولرنافذ کیا جائے تاکہ اُنہیں تمباکو سے پاک بنایا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں اور آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے تمباکو پر پابندی کو اِنتہائی اہمیت دی جائے گی۔دورانِ ورکشاپ سٹیٹ نوڈل آفیسر این ٹی سی پی ڈاکٹر میر مشتاق نے قومی تمباکو کنٹرول پروگرام ، سی او ٹی پی اے ۔2023 اور ٹی او یف اِی آئی کے جائزہ پر ایک پرزنٹیشن پیش کی جبکہ نوڈل آفیسر مینٹل ہیلتھ ڈاکٹر ماجد شفیع نے تمباکو کے صحت خطرات اور منشیات کی لت سے نجات پر پرزنٹیشن دی۔تمباکو کے خاتمے کے قومی سپیکراور راجستھان کینسر فاﺅنڈیشن کے صدر ڈاکٹر راجیش گپتا نے تمباکو کے خاتمے کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ایس پی سی جموںوکشمیر ڈاکٹر محمد ناصر نے ورکشاپ میں حصہ لینے والے تمام اَفسران کا شکر یہ اَدا کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

باغ گل لالہ دنیاکے بہترین شہ کاروں میں سے ایک /وزیراعظم نریندر مودی

Next Post

سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود نے پیش رفت کا کیامعائینہ سری نگرانفوسیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ راجباغ سری نگر میں ایک کثیر کھیل کود سہولیت مرکز گِندن سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تا کہ سوئمنگ پول کی جاری تعمیرات اور دیگر متعلقہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت ، ایگزیکٹو انجینئر کنسٹرکشن ڈویژن کشمیر عبدالرشید اور ان کی انجینئروں کی ٹیم موجود تھی ۔ سیکرٹری امورِ نوجوان وکھیل کود نے سوئمنگ پول سے متعلق تمام جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوا¿ کاموں کو جنگی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور اس برس جون مہینے تک سوئمنگ پول کو فعال بنایا جائے تا کہ اسے عوام کے نام وقف کیا جا سکے ۔ سرمد حفیظ نے پروجیکٹ اِنچارج کو ہدایت دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں تا کہ مطلوبہ زیر اِلتوا¿ کاموں کو تیز کیا جائے اور وقت پر مکمل کیا جائے ۔ اُنہوںنے سیکرٹری سپورٹس کونسل کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیں اور تعمیراتی سائٹ پر ذاتی طور پر جا کر تمام مسائل کو حل کریں ۔ اُنہوں نے نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ اس برس جون تک اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود نے پیش رفت کا کیامعائینہ  سری نگرانفوسیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ راجباغ سری نگر میں ایک کثیر کھیل کود سہولیت مرکز گِندن سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تا کہ سوئمنگ پول کی جاری تعمیرات اور دیگر متعلقہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت ، ایگزیکٹو انجینئر کنسٹرکشن ڈویژن کشمیر عبدالرشید اور ان کی انجینئروں کی ٹیم موجود تھی ۔ سیکرٹری امورِ نوجوان وکھیل کود نے سوئمنگ پول سے متعلق تمام جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوا¿ کاموں کو جنگی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور اس برس جون مہینے تک سوئمنگ پول کو فعال بنایا جائے تا کہ اسے عوام کے نام وقف کیا جا سکے ۔ سرمد حفیظ نے پروجیکٹ اِنچارج کو ہدایت دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں تا کہ مطلوبہ زیر اِلتوا¿ کاموں کو تیز کیا جائے اور وقت پر مکمل کیا جائے ۔ اُنہوںنے سیکرٹری سپورٹس کونسل کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیں اور تعمیراتی سائٹ پر ذاتی طور پر جا کر تمام مسائل کو حل کریں ۔ اُنہوں نے نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ اس برس جون تک اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود نے پیش رفت کا کیامعائینہ سری نگرانفوسیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ راجباغ سری نگر میں ایک کثیر کھیل کود سہولیت مرکز گِندن سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تا کہ سوئمنگ پول کی جاری تعمیرات اور دیگر متعلقہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت ، ایگزیکٹو انجینئر کنسٹرکشن ڈویژن کشمیر عبدالرشید اور ان کی انجینئروں کی ٹیم موجود تھی ۔ سیکرٹری امورِ نوجوان وکھیل کود نے سوئمنگ پول سے متعلق تمام جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوا¿ کاموں کو جنگی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور اس برس جون مہینے تک سوئمنگ پول کو فعال بنایا جائے تا کہ اسے عوام کے نام وقف کیا جا سکے ۔ سرمد حفیظ نے پروجیکٹ اِنچارج کو ہدایت دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں تا کہ مطلوبہ زیر اِلتوا¿ کاموں کو تیز کیا جائے اور وقت پر مکمل کیا جائے ۔ اُنہوںنے سیکرٹری سپورٹس کونسل کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیں اور تعمیراتی سائٹ پر ذاتی طور پر جا کر تمام مسائل کو حل کریں ۔ اُنہوں نے نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ اس برس جون تک اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS