اپوزیشن کھلے عام ہماری سرکار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں / وزیر اعظم مودی
سرینگر/06اپریل /سی این آئی/اپوزیشن جماعتوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی ایک دن تاریخ بن جائے گا اور وہ اس کام کو ہضم نہیں کر سکتے جو بی جے پی کر رہی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج وہ اتنے مایوس ہوچکے ہیں اور وہ کھلے عام ہماری سرکار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو بدعنوانی، اقربا پروری اور امن و امان کے چیلنجوں سے نجات دلانے کیلئے سخت قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے 44 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان ہنومان اور بی جے پی کے درمیان مماثلتیں کھینچیں اور زور دے کر کہا کہ پارٹی بے لوث خدمت کے نظریات پر یقین رکھتی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو بدعنوانی، اقربا پروری اور امن و امان کے چیلنجوں سے نجات دلانے کے لیے سخت قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان خود شک کو ختم کرنے کے بعد بھگوان ہنومان کی طرح اپنی صلاحیت کو محسوس کر رہا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا ”اگر ہم بھگوان ہنومان کی پوری زندگی کو دیکھیں تو ان کے پاس ایسا رویہ تھا جس نے انہیں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد کی“۔وزیر اعظم مودی نے مفت راشن اسکیم، ہیلتھ انشورنس اور دیگر فلاحی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف بی جے پی کیلئے ایمان کا مضمون ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں بڑا نہیں سوچ سکتیں، چھوٹے اہداف طے کرتی ہیں اور چھوٹی کامیابیوں سے مطمئن ہوجاتی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا ”بی جے پی بڑے خواب دیکھنے اور اس سے بھی بڑے مقاصد کو حاصل کرنے میں یقین رکھتی ہے“۔وزیر اعظم نے ”بادشاہی “ذہنیت والے لوگوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور الزام لگایا کہ وہ 2014 سے غریبوں، پسماندہ اور محروموں کی توہین کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جموں کشمیر سے دفعہ370 کی منسوٰ ایک دن تاریخ بن جائے گا اور وہ اس کام کو ہضم نہیں کر سکتے جو بی جے پی کر رہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا”آج وہ اتنے مایوس ہوچکے ہیں ہماری سرکار کیلئے سازشیں کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور بی جے پی کارکنوں کو سوشل میڈیا کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی تربیت دی۔






