Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کوآپریٹیو کے دو بڑے اقدامات کا آغاز کیا

by Indian Times
08/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کوآپریٹیو کے دو بڑے اقدامات کا آغاز کیا
جموں 7 اپریل /لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کواپریٹو منیجمنٹ میں ڈپلومہ اور کواپریٹو اور قبائلی امور کے محکمے کے درمیان ایم او یو دو بڑے اقدامات کا آغاز کیا ۔ اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ اقدامات یو ٹی میں تعاون پر مبنی جذبے کو تقویت دیں گے اور قبائلی برادری کی زندگیوں کو بدل دیں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” عزت مآب وزیر اعظم کا ’ سہکار سے سمردھی ‘ کا وژن سماجی اور اقتصادی تبدیلی کی رہنمائی کرے گا اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اہم مدد فراہم کرے گا ۔ نئے اقدامات کا مقصد کواپریٹو کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور دیہی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔ کواپریٹو ایجوکیشن اور ٹریننگ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کواپریٹو منیجمنٹ میں ڈپلومہ متعارف کرانے سے جونئیر افسران ، کواپریٹو سوسائیٹیز کے ممبران ، ایف پی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو کواپریٹو کاروبار کو منظم کرنے سے جموں و کشمیر میں انسانی وسائل کی ترقی اور عمل کو آسان بنانے کیلئے مطلوبہ مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے ۔لفٹینٹ گورنر نے مساوی اور پائیدار دیہی ترقی کے دوہرے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور قبائلی امور کے محکمے کی اسکیموں کے ضم ہونے کے مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” محکمہ کواپریٹو اور قبائلی امور کے محکمے کے درمیان مفاہمت کی یاداشت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قبائلی کواپریٹو ون دھن وکاس کیندرز مختلف اسکیموں کے فوائد حاصل کریں اور قبائلی آبادی کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو قابل بنائیں ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے نچلی سطح پر ترقی اور صلاحیت کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے کواپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لئے یونین ٹیر ٹیری انتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا ۔ انہوں نے کہا ” ہم نے دیہی ترقیاتی اسکیموں کے موثر طریقے سے نفاذ کو یقینی بنانے اور ہدف بنائے گئے طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ کواپریٹو کی ترقی کیلئے وسائل کی دستیابی ایک اور شعبہ ہے جہاں لوگوں تک کریڈٹ کی رسائی اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کیلئے معاون خدمات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں 1000 سے زیادہ کواپریٹو قائم کئے گئے ہیں ۔ جموں ، بارہمولہ اور اننت ناگ سینٹرل کواپریٹو بینکوں کے احیاءکیلئے 366 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے اس کے علاوہ جموں کشمیر میں 27 سال بعد اپیکس لیول ڈیری فیڈریشن قائم کی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کواپریٹو سیکٹر کی توسیع اور پرائمری ایگریکلچر کواپریٹو سوسائٹی سے زیادہ کسانوں کو جوڑنے پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہر پنچائت میں پی اے سی ایس کا قیام ہمارا اولین مقصد ہونا چاہئیے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے لوگو کی بھی نقاب کشائی کی ۔ کمشنر سیکرٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ محترمہ یاشا مدگل اور سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج شروع کئے گئے نئے اقدامات اور کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور قبائلی امور کے محکمے کے اشتراک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے پی اے سی ایس کے کمپیوٹرائیزیشن کیلئے شروع کئے گئے اقدامات کے علاوہ مختلف سطحوں پر ایکشن پلان اور بیداری کے پروگراموں کی بھی تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈپلومہ کورس کے تربیتی ماڈیولز کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سنٹر فار کواپریٹو منیجمنٹ جموں کے ذریعے کواپریٹو منیجمنٹ میں 40 ہفتوں کے ڈپلومہ کورس کیلئے 50 امیدواروں نے داخلہ لیا ہے ۔ اس موقع پر محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپوزیشن کھلے عام ہماری سرکار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں / وزیر اعظم مودی

Next Post

وائس چانسلر سینٹر ل یونیورسٹی ، سابق وزیر اور سابق ایم ایل سی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وائس چانسلر سینٹر ل یونیورسٹی ، سابق وزیر اور سابق ایم ایل سی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

وائس چانسلر سینٹر ل یونیورسٹی ، سابق وزیر اور سابق ایم ایل سی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS