Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

چیف سیکرٹری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی 3آن لائن خدمات کا کیاآغاز

by Indian Times
08/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی 3آن لائن خدمات کا کیاآغاز
سری نگر/7اپریل/چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت کی موجودگی میں تین آن لائن خدمات کا آغاز کیا۔ اِن میں سپانسرڈ ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن پروگرام ، سپورٹ فار انوویشن اور پیٹنٹ فائلنگ سکیم اور سائنس ٹیلنٹ پروموشن سکالر شپ سکیم شامل ہیں۔یہ تمام سکیمیں جموںوکشمیر سائنس ، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل ( جے کے ایس ٹی اینڈ آئی سی) کی طرف سے پیش کی جاتی ہیں اور بنیادی طور پر طلباءو سائنسی برادری میں بالخصوص اور عام لوگوں میں سائنسی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ہیں۔چیف سیکرٹری نے مقامی اہمیت کے مختلف مسائل جیسے ویسٹ مینجمنٹ ، بائیو ماس اَنرجی پلاسٹک سے ایندھن کے سائنسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِنڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی پارکس ، سب ریجنل سائنس سینٹر کے قیام کے لئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی اور جموںکشمیر یوٹی میں مختلف سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی ہدایت دی۔اُنہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر لوگوں کو ان کی روزمرہ کی زندگی میں درپیش مسائل کے جدید حل کے لئے تعاون کرے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں کردار اَدا کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہاکہ ہماری توجہ وسیع تر عوامی مفاد کے لئے اختراعات پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ علم درحقیقت لیبارٹری سے زمین تک منتقل ہو۔چیف سیکرٹری نے کورس کے دوران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی مختلف سکیموں جموں سمارٹ سٹی مشن، جموں سولر سٹی مشن ، پی ایم کُسم ، روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ مشن کا بھی جائزہ لیااور جموںوکشمیر یوٹی میں شمسی توانائی کی طلب کو بڑھانے کی ضرورت پر توجہ دی۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ سپانسر شدہ ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن پروگرام کا تصور ہے کہ تحقیقی تجاویز اور سائنسی سروے کو کھلے اشتہار سے سائنسدانوں ، پروفیسروں ، ماہرین ، سکالروں ، ریسرچ وغیر ہ سے مدعو کیا جائے اور سائنسی مشاورتی کمیٹی سے اس کا جائزہ لیا جائے ۔ سائنس ایڈوائزری کمیٹی / تکنیکی کمیٹی ( ٹی سی ) حکومت کی طرف سے سفارشات پیش کرنے کے لئے تشکیل دی جائے اور پھر اسے مقامی مخصوص مسائل پر تحقیق کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کی جائے ۔اختراعیت اور پیٹنٹ فائلنگ سکیم کے لئے سپورٹ کے بارے میں کہا گیا کہ جے کے ایس ٹی اینڈ آئیءسی پروٹو ٹائپ کی ترقی کے لئے نئے آئیڈیاز پر کام کرنے والے اختراع کار ،ادارے کو مالی مدد ( سیڈ منی ) فراہم کرتا ہے۔اِس سکیم کا مقصد اختراعات کو فروغ دینا اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں مقامی نوجوانوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا ہے۔جہاں تک سائنس ٹیلنٹ پروموشن سکالر شپ سکیم کا تعلق ہے اس کا مقصد طلباءکو اَپنی اعلیٰ کلاسوں میں سائنس کے مضامین کو آگے بڑھانے کی ترغیب دینا ہے ۔ یہ وظائف ہر سطح پر بالترتیب 2،3اور2 سا ل کی مدت کے لئے پی جی سطح تک 10پلس 2 تک کے ہونہار طلباءکو فراہم کئے جاتے ہیں۔او پر دی گئی تین آن لائن سکیمیں /خدمات جن کو آن لائن موڈ میں عملایا جارہا ہے وہ بھی آر اے ایس مربوط ہیں ۔ اس لئے عوامی رائے کے لئے کھلی ہیں۔ اِن خدمات کے آغاز کے بعد محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اِی ۔ گورننس کی شکایت کرے گا جیسا کہ یوٹی کے ” ڈیجیٹل جے اینڈ کے ‘ ‘ مشن کے تحت تصور کیا گیا ہے ۔محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ 2022-23ءکے دوران مختلف سکیموں کے تحت 2,400 کاموں میں سے 2,169 کام مکمل کئے گئے ہیں ۔ مزید یہ کہ ایس ٹی اینڈ آئی سی نے گزشتہ مالی برس کے لئے جاری کئے گئے اَپنے فنڈز کا تقریباً 99.8 فیصد خرچ درج کیا ہے۔اِفتتاحی تقریب میں کمشنر سیکرٹری آئی ٹی اور محکمہ آئی ٹی کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وائس چانسلر سینٹر ل یونیورسٹی ، سابق وزیر اور سابق ایم ایل سی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

عوامی شکایات کا بروقت حل ہمارا پختہ عزم /لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
عوامی شکایات کا بروقت حل ہمارا پختہ عزم /لیفٹنٹ گورنر

عوامی شکایات کا بروقت حل ہمارا پختہ عزم /لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS