Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

جی 20کی صدارت سنبھالنا پوری قوم کےلئے فخر کی بات

by Indian Times
11/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی 20کی صدارت سنبھالنا پوری قوم کےلئے فخر کی بات
سر ی نگر/انفو/ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایس کے آئی سی سی میں لیکچر سیریز ” جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ“ سے خطاب کیا ۔اِس لیکچر سیریز کا اِنعقاد سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے وزارتِ خارجہ اَمور اور ترقی پذیر ممالک کے لئے ریسرچ اینڈ اِنفارمیشن سسٹم کے اِشتراک سے کیا تھا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکالروں ، ماہرین تعلیم ، پروفیسروں اور طلباءکی بڑی تعداد کے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری قوم کے لئے فخرکی بات ہے کہ ہمارا ملک جی 20 کی صدارت سنبھال رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنڈیا عالمی لیڈر بننے کی راہ پر گامزن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک گیر جی 20 پروگراموں کا بنیادی مقصد دُنیامیں اِنڈیا کے کردار کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے لوگوں اور نوجوانوں کو برانڈ ایمبسیدر کے طور پر شامل کرنا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ اِنڈیا کی جی 20 صدارت کا تھیم ” واسودھا ئیو ا کٹم بکم “ ( ایک زمین ۔ ایک کنبہ ۔ ایک مستقبل) تمام زندگیوں ۔اِنسانوں ، جانوروں ، پودوں اور مائیکرو جنزموں اور کرہ اَرض اور وسیع کائنات میں ان کے باہمی ربط کی تصدیق کرتا ہے۔ اُنہوں نے مزیدکہا کہ جی 20 کی صدارت 15 اگست 2022ءکو اَپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ سے شروع ہونے والے 25 سالہ دور امرت کال کے آغاز کو بھی نشان زد کرتی ہے جو اس کی آزادی کی سو سال تک ایک مستقبل ، خوشحالی ، جامع اور ترقی یافتہ معاشرہ کی طرف لے جائے گی۔ مشیر موصوف نے مزید کہا کہ اِنڈیا کی جی 20 صدارت عالمی اِقتصادی اور سیاسی طاقت کے طور پر ملک کی پہچان کی علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنڈیا کی صدارت میں ملک ماحولیاتی تبدیلی اور دیرپا ترقی پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی اِقتصادی اور مالیاتی اَمور پر تعاون کے لئے ایک عالمی فورم کے طور پر جی 20 کی حیثیت اور اِختیار کو تقویت دینے کی کوشش کرے گا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے لیکچرسیرز کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان دُنیا کا مستقبل ہیں اور ان کی طاقت کو تمام شعبوں میں اِستعمال کیا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ لیکچر سیریز جی 20 ممالک میں نوجوان سوچ کوشامل کرنے پر مرکوز ہے۔اُنہوں نے کہا ،” لیکچر سیریز کا مقصد مختلف شعبوں کے سکالروں اور ماہرین کو اِکٹھا کرنا تاکہ یونیورسٹیوں کے درمیان عالمی تعلیم اور تحقیقی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔“اِس موقعہ پر سابق سفیر اور پروفیسر ایمریٹس اور ڈائریکٹر بین الاقوامی تعلقات سوشانت یونیورسٹی گورو گرام سفیر جے ایس مکل ، پروفیسر،سینٹر فارکینیڈین یونا ئٹیڈ اسٹیٹس اور لاطینی امریکن سٹیڈیز ، سکول آف اِنٹرنیشنل سٹیڈیز جے این یو پروفیسر اروند کمار اور وائس چانسلر سی یو کے پروفیسر اے رویندر ناتھ نے بھی خطا ب کیا۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ کے مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءمیں انعامات بھی تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، فیکلٹی ممبران ، سی یو کے کے سینئر افسران اور طلباءبھی موجود تھے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ وزارت خارجہ امور نے جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ پروگراموں کے تحت مختلف سرگرمیاں منعقد کرنے کے لئے ملک بھر میں 75 یونیورسٹیوں کو نامزد کیا تھا اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر ان میں سے ایک تھی جس نے اَب تک 35سے زیادہ پروگرام منعقد کئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پانتھہ چوک میںشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا

Next Post

اَتل ڈلو نے اَضلاع میں کیڑوں کے نکلنے سے متعلق میٹنگ منعقد کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَتل ڈلو نے اَضلاع میں کیڑوں کے نکلنے سے متعلق میٹنگ منعقد کی

اَتل ڈلو نے اَضلاع میں کیڑوں کے نکلنے سے متعلق میٹنگ منعقد کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS