Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اَتل ڈلو نے اَضلاع میں کیڑوں کے نکلنے سے متعلق میٹنگ منعقد کی

by Indian Times
12/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈلو نے اَضلاع میں کیڑوں کے نکلنے سے متعلق میٹنگ منعقد کی
جموں/انفو/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں جموں وکشمیر کے مختلف اَضلاع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کیڑوں کے جلد اَبھرنے سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر / جموں ، سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار ، ناظم باغبانی کشمیر اور جموں ، جوائنٹ ڈائریکٹر باغبانی ، سکاسٹ کشمیر کے سائنسدان ، چیف ہارٹیکلچر اَفسران ، کے وی کے اور محکمہ باغبانی کے ماہرین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ آن لائن موڈ شرکت کی۔ناظم باغبانی کشمیر نے اَپنی تفصیلی پرزنٹیشن میں چیئر کو جموںوکشمیر متعدد علاقوں میںکیڑوں کے نکلنے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اِس طرح کے کیڑوں کے خلاف سکاسٹ کشمیر کی تجویز کردہ اور محکمہ باغبانی کی طرف سے کھیت میں جاری کردہ ایڈوائزری پر بھی تبادلہ خیا ل کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سکاسٹ کے سائنسدانوں اور محکمہ باغبانی کے ماہرین کو ہدایت دی کہ وہ متحرک رہیں اور انفکیشن کے ہاٹ سپاٹ علاقوں کی نشاندہی کریں اور انفیکشن کی فیصد اور شد ت کی بنیاد پر مقامات کو ریڈ ، یلو اور گرین زونوں میں درجہ بندی کریں۔اَتل ڈولو نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ کیڑوں اور بیماریوں کی افزائش ایک متحرک عمل ہے ۔ اِس کے پھیلاﺅ کو بہت جلد روکنے کی ضرورت ہے ۔ اس سے پہلے کہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے باغبانی کی صنعت کو نقصان پہنچے۔اُنہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے مختلف دیہاتوں میں کیڑوں کے انفیکشن سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے آن لائن سروے فارم تیار کیا گیا ہے اور محکمہ باغبانی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان فارموں کو بھرنے میں کسانوں کی مدد کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران اور ماہرین کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریںاور رپورٹ کریں کہ آیا کیڑوں پر قابو پانے کے اقدامات کام کر رہے ہیں یا نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کیڑوں کے انفیکشن اور اس کے پھیلاو¿ کے بارے میں ڈیٹا کی تالیف سے کنٹرول کے مزید مناسب اقدامات کرنے میں مدد ملے گی جو کہ اس کے مطابق تازہ ایڈوائزری کے طور پر جاری کئے جائیں گے۔اُنہوں نے ناظم زراعت کشمیرسے کہاکہ وہ ان کیڑوں کے خلاف سکاسٹ کشمیر کے تجویز کردہ تمام کیمیکلز کی دستیابی اور فروخت میں سہولیت فراہم کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی 20کی صدارت سنبھالنا پوری قوم کےلئے فخر کی بات

Next Post

ٹیموں کو ڈی سی بارہمولہ نے ہری جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ٹیموں کو ڈی سی بارہمولہ نے ہری جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ

ٹیموں کو ڈی سی بارہمولہ نے ہری جھنڈی دِکھا کر کیاروانہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS