وزیر اعظم مودی71ہزار افرادمیں کریں گے تقرریوں کے آرڈر تقسیم
سری نگر۱۱/،اپریل/جے کے این ایس/ 13اپریل بروز جمعرات کو ملک گیر سطح کے روزگار میلے کااہتمام ہوگا،جس دوران وزیر اعظم نریندر مودی71ہزار افرادمیں تقرریوں کے آرڈر تقسیم کریں گے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو تقریباً 71ہزار نئے بھرتی ہونے والوں کو روزگار میلہ کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔بیان کے مطابق ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے مختلف عہدوں جیسے ٹرین مینیجر، سٹیشن ماسٹر، سینئر کمرشل کم ٹکٹ کلرک، انسپکٹر، سب انسپکٹرز، کانسٹیبل، سٹینو گرافر، جونیئر اکاو¿نٹنٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیکس اسسٹنٹ، سینئر ڈرافٹ مین، جونیئرانجینئر،سپروائزر، اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیچر، لائبریرین، نرس، پروبیشنری آفیسرز، پی اے، ایم ٹی ایس، اور دیگر عہدوں پرجوائن کریں گے۔۔ بیان کے مطابق روزگار میلے کے دوران تقرریوں کے آرڈر تقسیم کرنے کے بعدوزیراعظم نریندرمودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے مزیدکہاکہ روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔منگل کو پی ایم او کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیاکہ روزگار میلہ سے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرنے کی امید ہے۔بیان کے مطابق نئے شامل کیے گئے تقرریوں کو ’کرمایوگی پرامبھ‘کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا، جو کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئے تقرریوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال 22 اکتوبر کو 10 لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم کے آغاز کے طور پر”روزگار میلہ“کے پہلے مرحلے کا آغاز کیاتھا۔






