Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے مبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس کی بحالی کے کاموں کا لیاجائزہ

by Indian Times
20/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے مبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس کی بحالی کے کاموں کا لیاجائزہ
جموں/انفو/ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مُبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس کی بحالی کے کاموں اور ترقیاتی اَمور کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ۔ میٹنگ میں جن اَمور پر تبادلہ خیال ہوا ان میں فائنانس اور فنڈز کے اجرا¿ اور اس میگا پروجیکٹ کے متعدد دیگر اجزا¿ کی اِنتظامی منظوری بھی شامل تھی۔میٹنگ میں ایک خاص مسئلہ جس پر طویل بحث و تمحیص کی گئی وہ سرکیولر روڈ کے ساتھ پہاڑی کو مضبوط کرنا تھا تاکہ ڈھانچے کے نیچے کی زمین کو استحکام فراہم کیا جاسکے ۔ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا اور اِس سلسلے میں محکمہ ثقافت کے کردار پر غور ہوا۔دوران میٹنگ آرمی ہیڈ کوارٹروں اور رائل کورٹ سمیت بحال شدہ ڈھانچے کا استعمال بھی زیر بحث آیا۔ مزید برآں گولے گھر، گلیری محل اور نواں محل جیسے بچ جانے والے ڈھانچے کی بحالی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کمپلیکس کے بحال شدہ حصوں کو عوام کے دورے اور دیکھنے کے لئے فوری وقف کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے سیاحوں کی سہالیت کے لئے کمپلیکس کے اِرد گرد پارکنگ کی جگہ مختص کرنے کے ساتھ ساتھ اس ہیر ٹیج کمپلیکس میں عوامی دِلچسپی اور لوگوں کی آمد ورفت کو بڑھانے کے لئے روزانہ کی ثقافت اور عوامی سرگرمیاں شروع کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے عوام کو دیکھنے کے لئے وراثتی اشیاءکی نمائش لگانے اور قیمتی نوادرات کی دیکھ ریکھ پر زور دیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ناظم سیاحت جموں دیپکا شرما، ناظم آرکائیوز ، آرکیولوجی اور میوزیم پردیپ کمار ، ڈائریکٹر فائنانس ٹوراِزم ستنام سنگھ اور چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ کئی اَفسران نے شرکت کی۔سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ اور سپر اِنٹنڈنٹ آر کیا لوجیکل سروے آ ف اِنڈیا کے علاوہ کشمیر کے دیگر اَفسران نے میٹنگ میں بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے فاسٹ ٹریک کورٹ جموں کا کیااِفتتاح

Next Post

ناگام بلاک کے ہفرو میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد ہفرو و ملحقہ دیہاتوں کے لوگوں نے کی شرکت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ناگام بلاک کے ہفرو میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد ہفرو و ملحقہ دیہاتوں کے لوگوں نے کی شرکت

ناگام بلاک کے ہفرو میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد ہفرو و ملحقہ دیہاتوں کے لوگوں نے کی شرکت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS