Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر میڈیکل کالج اور سپر سپیشلٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
28/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر میڈیکل کالج اور سپر سپیشلٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا
سری نگر/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِنڈسٹریل اسٹیٹ سمپورہ میڈیسٹی سری نگر میں ملی ٹرسٹ دہلی کی طرف سے تیار کئے جانے والے کشمیر میڈیکل کالج اور سپر سپیشلٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سنگ بنیاد تقریب میں اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جموںوکشمیر یوٹی کے صحت شعبے میں نجی شعبے کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے جو کارکردگی اور دیکھ ریکھ کے معیار کو بہتر بنائے گا۔اُنہوں نے کہا،” یہ جموںوکشمیر یوٹی میں نجی سرمایہ کاری کے لئے ایک نیا دور ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کے جموںوکشمیر کو مینو فیکچرنگ اور سروس سیکٹر کے لئے سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔“پروجیکٹ نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے 525 کروڑ روپے کی لاگت سے 150 ایم بی بی ایس نشستوں کا میڈیکل کالج تیار کرے گا اور 100 بستروں والا ہسپتال سستی شرحوں پر عالمی معیار کی صحت سہولیات فراہم کرے گا۔یہ منصوبہ 2,000 مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نے معاشی ترقی ، روزگار اور آمدنی کے حصول کی خاطر نجی شعبے کے لئے سازگار ماحول بنایا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں ترقی پذیر بنیادی ڈھانچے کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں 1.25لاکھ کروڑ روپے مالیت کے سڑک اور شاہراہ کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اور ہم نے سرمایہ کاری کے لئے ضروری اِدارہ جاتی ڈھانچہ بھی تشکیل دیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کٹرہ سے دہلی تک کا سفر نئے کٹرہ۔دہلی ایکسپریس وے کی تکمیل سے 6 گھنٹے میں ممکن ہو سکے گا جبکہ کشمیر سے دہلی تک کا سفر صرف 9گھنٹے کا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ دُنیا کا سب سے اونچا ریل پُل مکمل ہوچکا ہے جو اِس برس کے آخیر تک کشمیر سے کنیاکمار ی کے درمیان رابطہ فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فضائی رابطے کے حوالے سے 2 مئی سے 126پروازیں چلائی جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی صحت کے کئی پیرامیٹروں پر قومی اوسط سے بہت آگے ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے پاس دو ایمز ، 9میڈیکل کالج ہیں ۔جموں وکشمیرصحت سہولیات میں بھی سب سے آگے ہے۔جموںوکشمیر یوٹی میں ہر کنبہ آیوشمان صحت کے تحت آتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم جموںوکشمیر کو طبی سیاحت کے لئے ایک اہم مقام میں تبدیل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کی بے مثال ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کہ جموںوکشمیر یوٹی کی تبدیلی اِس بات کی بہترین مثال ہے کہ جامع ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والی اَچھی حکمرانی مختصر مدت میں کیا حاصل کرسکتی ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ملی ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ فیاض احمد اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کئی ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت جموں و کشمیر میں21 افسران کے تبادلے

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڈینا بانڈی پورہ میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے اوڈینا بانڈی پورہ میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڈینا بانڈی پورہ میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS