Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر بھٹناگر کا جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے کولڈ سٹور پروجیکٹ کا دورہ

by Indian Times
29/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بھٹناگر کا جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے کولڈ سٹور پروجیکٹ کا دورہ
نئی دہلی/انفو/لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے لارنس روڈ پر جموںوکشمیر ایگر اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ( جے کے اے آئی ڈی سی ایل) کے کولڈ سٹور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو 1,024.34 لاکھ کی لاگت سے قائم کئے جانے والے 4,400 میٹرک ٹن کولڈ سٹور پروجیکٹ کی توسیع اور جدید کاری کے بارے میں بتایا گیا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر سے باغبانی کی پیداوار کی مارکیٹ ڈیولپمنٹ کے لئے اِضافی کولڈ رومز کی صورتحال کا بھی کا معائینہ کیاجو1986.57 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے منصوبے کی جگہ پر کام کی رفتار اور معیار پر اطمینا ن کا اِظہا رکیا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لارنس روڈ پر کولڈ سٹور پروجیکٹ کا مقصد پھلوں اور سبزیوں جیسی زرعی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور محفوظ کرنے کے لئے ایک جدید اور مو¿ثر بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس پروجیکٹ سے جموںوکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں کے کسانوں اور چھوٹے پیمانے پر فوڈ پروسسنگ کی صنعتوں کو اِنتہائی ضروری مدد فراہم کرنے کی اُمید ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مزید کہاکہ کولڈ سٹور پروجیکٹ ایک اہم اقدام ہے جو زراعت اور فوڈ پروسسنگ شعبے کو سپورٹ کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کسانوں اور چھوٹے پیمانے پر فوڈ پروسسنگ کی صنعتوں کو جدید اور مو¿ثر ذخیرہ کرنے کی سہولیات تک رَسائی فراہم کرے گا جس سے وہ اَپنی پیداوار کو بہتر طریقے سے محفوظ اور مارکیٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے موجودہ کولڈ سٹوراَپ گریڈ کرنے کی ضرور ت تھی تاکہ فصلوں کو موجودہ کولڈ سٹور میں ذخیرہ کیا جاسکے ۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کو جموں وکشمیر کی سٹرابیری ، آڑو ، بیر ، چیری ایپل وغیرہ اور دیگر زرعی مصنوعات کو جموں وکشمیر سے باہر کنزیومرمارکیٹ کے قریب ذخیرہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ اِس طرح کسانوں کو اَپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرنے ور مناسب وقت پر پیداوار فروخت کرنے میں مدد ملے گی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی ہر چیلنج کو ایک موقع میں بدل دیتے ہیں / وزیر داخلہ امیت شاہ

Next Post

محکمہ سیاحت کا ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ماڈل جی۔20 یوتھ سمٹ کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
محکمہ سیاحت کا ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ماڈل جی۔20 یوتھ سمٹ کا اِنعقاد

محکمہ سیاحت کا ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ماڈل جی۔20 یوتھ سمٹ کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS