Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ضلع کی پانچ اہم اشاعتیں جاری کیں

by Indian Times
29/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ضلع کی پانچ اہم اشاعتیں جاری کیں
پلوامہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ضلع پلوامہ کے سماجی و اِقتصادی منظر نامے پر روشن ڈالنے والی پانچ اہم اِشاعتیں اور آیوشمان بھارت ۔ جے اے وائی ( اے بی ۔ جے اے وائی) پر ایک تشخیصی مطالعہ رِپورٹ جاری کی۔جاری کردہ اِشاعتوں میں ضلع شماریات کی کتاب، ایک نظر میں ضلع، اِقتصادی جائزہ ، سال 2021-22 ءکے لئے گاﺅں کی سہولیت اور آیوشمان بھارت۔ جے اے وائی ( اے بی ۔ جے اے وائی ) پر تشخیصی مطالعاتی رِپورٹ شامل ہیں۔اِس تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ ، چیف پلاننگ آفیسر پلوامہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پلوامہ ، ضلع شماریات اور تشخصی آفیسر پلوامہ ور تحصیلدار پلوامہ موجود تھے۔ضلع شماریات اور تشخیص کا دفتر پلوامہ ضلع میں اہم شماریاتی ڈیٹا کو جمع کرنے ، تالیف کرنے اورپھیلانے کے لئے نوڈل ایجنسی ہے۔اِن اشاعتوں اور رِپورٹوں میں موجود ڈیٹاحکومت اور ضلعی اِنتظامیہ ، محققین ، منصوبہ سازوں طلباء، نوجوانوں اور دیگر شراکت داروں کے لئے منصوبہ بندی کی حکمت عملی کی تشکیل ، تحقیقی مضامین ، رِپورٹ وغیرہ کی اِشاعت کے لئے ایک اہم ٹول کے طور پر کام کرتا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِشاعتوں کو جاری کرنے کے بعد ڈی ایس اِی او پلوامہ اور ان کے عملے کی جانب سے ان اِشاعتوں کو مرتب کرنے اور اسے منظر عام پرلانے کے لئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی اور مستقبل میں اِن اشاعتوں کو باقاعدہ اَپ ڈیٹ اور وسیع کوریج سے بہتر بنانے پر زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے 50بستروں والے ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

تریاٹھ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ ورکرز کنونشن منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
تریاٹھ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ ورکرز کنونشن منعقد

تریاٹھ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ ورکرز کنونشن منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS