اکشے لابرو نے سنبھالا نئے ڈپٹی کمشنر بڈگام کی حیثیت سے چارج
بڈگام/ 29 اپریل/ریاض بڈھانہ
اکشے لابرو (آئی اے ایس) نے بڈگام کے نئے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا، جب کہ تبدیل ہونے والے ڈی سی ایس ایف حامد (آئی اے ایس) کو ضلعی انتظامیہ بڈگام کے افسران اور اہلکاروں نے گرمجوشی سے الوداع کیا۔اس دوران دیگر کے علاوہ اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، تمام ایس ڈی ایمز، تمام ایگزیکٹیو انجینرز ، ڈی آئی او اور ضلع کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔شروع میں افسران نے نئے ڈی سی کا پرتپاک استقبال کیا۔اس دوران چارج سنبھالنے کے بعد، نئے ڈی سی کو دفتر کے مختلف ڈویڑنوں اور افسران کو تفویض کردہ ذمہ داریوں کا مختصر تعارف بھی کرایا گیا۔






