ڈی سی بڈگام نے ایس ایس پی کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ، ہمہامہ پر کاموں کا کیا معائنہ
بڈگام/ 02 مئی/ریاض بڈھانہ
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)، بڈگام، اکشے لابرو (آئی اے ایس) نے ایس ایس پی بڈگام کے ہمراہ آج ائیرپورٹ روڈ، ہمہامہ کے ساتھ بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران، ڈی سی نے فٹ پاتھ کی ترقی، پارکنگ کی سہولیات، شجرکاری مہم، پینٹنگ کے کاموں اور دیگر بیوٹیفکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کاموں میں تیزی لائی جائے اور انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔اس موقع پر دیگر کے علاوہ ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام، ڈاکٹر ناصر احمد، تحصیلدار، مختلف انجینئرنگ ونگز کے ایگزیکٹو انجینئرز، ڈویڑنل فارسٹ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔






