Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی بانڈی پورہ نے سنبل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی

by Indian Times
11/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بانڈی پورہ نے سنبل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی
بانڈی پورہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے شروع کئے گئے عوامی رابطہ پروگرام کی منفرد پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ضلع کے سنبل سب ڈویژن میں بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا۔سنبل سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی اور اُنہیں درپیش مسائل بالخصوص پینے کے پانی کی فراہمی ، آبپاشی ، حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی بحالی کے علاوہ دیگر مسائل سے متعلق اَپنے مسائل پیش کئے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے تمام وفود اور اَفراد کو یقین دِلایا کہ ان کی شکایات اور مطالبات کو جلد اَز جلد دور کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ عوامی رابطہ پروگرام مستقبل کے لئے نتیجہ خیز اور ترقی پسند اقدامات ثابت ہو۔اُنہوں نے محکمہ باغبانی سے کہا کہ وہ اِن علاقوں کے لوگوں کو زرعی آلات فراہم کرے۔ڈاکٹر اویس احمد نے پی ڈی ڈی ، ایم آئی ڈی ، آئی ایف سی کو ہدایت دی کہ وہ اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں اور متعلقہ اَفرادی قوت کی خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے نہروں میں پانی کے جلد اَخراج کو یقینی بنائیں اور آبپاشی کے پانی کی کمی کی وجہ سے کسانوں کو نقصان نہ پہنچے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ سکولوں او رکالجوں میں منشیات کی لت سے نجات کے حوالے سے پروگرام منعقد کریں تاکہ منشیات کے اِستعمال کو کم سے کم کیا جاسکے اور اَفراد اور ان پر انحصار کرنے والوں کو علاج تک رَسائی کی ترغیب دی جاسکے۔ اُنہوں نے منشیات کی روکتھام کے پیغام کو معاشرے کے تمام طبقوں میں پھیلانے پر زور دیا بالخصوص نوجوانوں میں جو قوم کے معمار ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی آر آئیز کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ بجلی کے بقایا بِلوں کی وصولی کے لئے تعاون کریں اور عوام کو ایمنسٹی سکیم سے مستفید ہونے کی ترغیب دیں اور بجلی کے بِلوں کو کم کرنے کے لئے 60فیصد سبسڈی پر روف ٹاپ سولر سسٹم نصب کریں۔محکمہ آر اینڈ بی کے اَفسران کو موقعہ پر کام کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔اِس سے قبل ایس ڈی ایم سنبل نے اِس موقعہ پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی جانکاری دی۔اِس موقعہ پر نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ محمد اشرف حکاک ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ سنبل عامر چودھری ، پولیس اور دیگر سول اَفسران کے علاوہ چیئرپرسن بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران موجود تھے۔بعد اَزاں ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے پی آر آئیز اور اَفسران کے درمیان ٹگ آف وار کا اِنعقاد کیا

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری قبائلی اَمور کا دورہ

Next Post

ضلع اِنتظامیہ کولگام کا میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

ضلع اِنتظامیہ کولگام کا میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS