Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری قبائلی اَمور کا دورہ

by Indian Times
11/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری قبائلی اَمور کا دورہ¿ کپواڑہ
کپواڑہ/انفو/سیکرٹری قبائلی اَمور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے کپواڑہ کا دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی موجودگی میں گجر بکروال ہوسٹل کپواڑہ کی مرمت ، تزئین و آرائش اور باڑ لگانے کے منصوبے کا اِفتتاح کیا ۔ سیکرٹری قبائلی اَمور نے گجر بکروال ہوسٹل میں والدین ، طلباءاور عملے کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی، رَسائی پروگرام کا انعقاد کیا اور کپواڑہ کے قبائلی دیہات میں مختلف پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری نے گجر اینڈ بکروال ہوسٹل کپواڑہ کے دورے کے دوران ہوسٹل میں طلباءکو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹرشاہد اِقبال چودھری نے ہوسٹل میں ایک اچھی طرح سے شرکت کرنے والے استفساری ورَسائی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کپواڑہ کو مختلف ترقیاتی منصوبے بنانے اور ان پر عمل درآمد میں قبائلی طبقوں کی فعال شمولیت پر مبارک باد دی۔سیکرٹری موصوف نے کہا ” ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ مختلف ترقیاتی پروگراموں ، سیاحت اور معیاری تعلیم میں قبائلی برادری کی شرکت کو یقینی بنانے میں شاندار کام کر رہی ہے ۔ “ سیکرٹری نے لوگوں کو معیاری تعلیم ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، نوجوانوں کی شمولیت ، قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے اور ہنر کی اپ گریڈیشن ، صحت کی دیکھ بھال ، ویٹر نری ، حیوانات ، روز گار ، قبائلی فن کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے قبائلی امور کے محکمے کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈاکٹر شاہد چودھری نے کہا کہ ” محکمہ قبائلی امور ضلع انتظامیہ کپواڑہ کے ساتھ مل کر ایک مربوط نقطہ نظر کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سرگرم عمل ہے جس کا مقصد ضلع کپواڑہ کی قبائلی طبقوں کی مجموعی بہبود اور ہمہ گیر ترقی ہے ۔ “ ہوسٹل کے طلباءنے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام اور قبائلی لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو بیان کرنے والا خاکہ پیش کیا جس نے حاضرین کو محسور کیا اور سب سے داد وصول کی ۔ مختلف شعبوں میں ان کی مثالی کامیابیوں کیلئے سیکرٹری قبائلی امور ، ڈی سی کپواڑہ ، ایس ایس پی کپواڑہ نے طلباء، عملے اور کمیونٹی رہنماو¿ں کو تعریفی اسناد اور مومنٹوز پیش کئے ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر قبائلی امور ، ایس ایس پی کپواڑہ ، ڈی ڈی سی ممبر کلروز مصطفی راہی ، ڈی ڈی سی ممبرت ہیامہ حاجی ثنااللہ خان ، اے سی ڈی کپواڑہ ، چیف ایجوکیشن آفیسر کپواڑہ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ بعد ازاں سیکرٹری قبائلی امور نے ضلع ترقیاتی کشمنر کپواڑہ اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ قبائلی سمارٹ سکول گنڈ جہانگیر اور قبائلی سمارٹ سکول گگل کا دورہ کیا تا کہ وہاں کی تعلیمی سہولیات کا جائز ہ لیا جا سکے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے جسٹس اَتل سریدھرن کو عہدے کا حلف دِلایا

Next Post

ڈی سی بانڈی پورہ نے سنبل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بانڈی پورہ نے سنبل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی

ڈی سی بانڈی پورہ نے سنبل میں عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS