Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کشمیر میں G20اجلاس کا انعقاد پوری قوم کیلئے فخر / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
18/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر میں G20اجلاس کا انعقاد پوری قوم کیلئے فخر / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر17/مئی/ سی این آئی /کشمیر میں G20اجلاس کا انعقاد نے پوری قوم کو فخر سے بھر دیا اور اس اجلاس کی کامیابی صرف انتظامیہ نہیں کر سکتی بلکہ اس کیلئے تمام شہریوں کی اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اپنے سیاسی فائدے کیلئے کچھ افراد کی طرف سے اپنائے جانے والے گمراہ کن ہتھکنڈوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور اعلان کیا کہ قوم کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے، کچھ مفاد پرست افراد ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں اور باہر علاج کی کوشش کرتے ہیں، جس سے یہاں معیاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے قیام میں رکاوٹ ہے۔ سی این آئی کے مطابق بڈگام میں کسان سمپرک ابھیان تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ عوام سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور اپنے سیاسی فائدے کے لیے مخصوص افراد کے ذریعے استعمال کیے گئے گمراہ کن حربوں کا شکار نہ ہوں۔لیفٹنٹ گورنر سنہا نے شہریوں کو درست معلومات کی بنیاد پر باخبر فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان فریب کاروں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان افراد پر توجہ نہ دیں جو صرف اپنے سیاسی عزائم پر مرکوز ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ تفرقہ انگیز ایجنڈوں پر اپنی اجتماعی بھلائی کو ترجیح دیں اور ان لوگوں کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوں جو ذاتی فائدے کے لیے گمراہ اور استحصال کرنا چاہتے ہیں۔کسی کا نام لیے بغیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ کچھ مفاد پرست افراد نے جموں و کشمیر میں معیاری تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کے قیام میں رکاوٹ ڈالی۔انہوں نے کہا ”بدقسمتی سے، کچھ مفاد پرست افراد ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں اور باہر علاج کی کوشش کرتے ہیں، جس سے یہاں معیاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے قیام میں رکاوٹ ہے“۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ قوم یا جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا ”میں ان افراد سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان نوجوانوں کے تئیں ہمدردی کا مظاہرہ کریں جو پہلے ہی جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی اور خونریزی برداشت کر چکے ہیں۔ آئیے ہم بہنوں کو اپنے بھائیوں اور ماو¿ں کو اپنے بیٹوں کو کھونے سے روکیں۔ ہمیں ایسے سنگین حالات پیدا ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ہمارے ہمسائے اختلاف رائے کے بیج بونے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن ہم عزم کے ساتھ جواب دیں گے۔ تاہم، میں ہماری اپنی کمیونٹی کے اندر سے ان لوگوں سے التجا کرتا ہوں جو اس طرح کے حالات کو اکسا رہے ہیں کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔ اگر ایسی حرکتیں جاری رہیں تو ہم سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے، لیکن ہم جموں و کشمیر کے عوام یا قوم کے لیے کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

تشدد اور خون خراب کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ہے امیت شاہ

Next Post

اپنی پارٹی کا بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا مطالبہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اپنی پارٹی کا بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا مطالبہ

اپنی پارٹی کا بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا مطالبہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS