Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے پٹن کا کیا دورہ

by Indian Times
19/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے پٹن کا کیا دورہ
بارہمولہ/انفو/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے ضلع بارہمولہ میں ویٹرنری کی دیکھ ریکھ اور علاج کو بڑھانے کے لئے ایک اہم پہل میں پٹن کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ویٹرنری ہسپتال اور ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) ‘ کے تحت منعقدہ میگا فرٹیلٹی کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ بشیر احمد خان، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنیما متل ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر بلبیر سنگھ ، ایس ڈی ایم پٹن اور دیگر اَفسران موجود تھے۔پروگرام میں ترقی پسند کسانوں ، مقامی فارم خواتین اور نوجوانوں کے علاوہ دیگر متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔اَتل ڈولو نے ویٹرنری ہسپتال کا اِفتتاح کرنے کے بعد اِس سہولیت کے لئے لوگوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ہسپتال علاقے میں پشوﺅں کی نگہداشت اور علاج میں زبردست اِضافہ کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 1.92 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید خطوط پر بننے والی اِس سہولیت میں ادویات کی دکان ، طبی سہولیت ، آپریشن تھیٹر کے علاوہ داکٹروں اور عملے کے کوارٹر بھی ہوں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہسپتال میں تمام جدید آلات ہوں گے جو ڈاکٹروں او رتربیت یافتہ پیشہ ور اَفراد کی نگرانی میں پشوﺅں کے علاج پر توجہ مرکوز کریںگے۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) ‘ کے تحت منعقدہ میگا فرٹیلیٹی کیمپ کا بھی اِفتتاح کیا جس کا مقصد مویشیوں میں بانجھ پن کے مسئلے کو حل کرنا ہے ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ گائے اور دیگر پشوﺅں کا ہارمونل علاج سے فرٹیلیٹی سے متعلق مختلف مسائل کا مفت علاج کیا جائے گا۔بعدمیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘ کے تحت مقامی ترقی پسند کسانوں سے مختلف بات چیت کی اور اِس شعبے میں ان کی کامیابیوں کے بارے میں رائے طلب کی۔اَتل ڈولو نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق تمام سکیموں کا فائدہ ضلع بھر کے تمام اہل او رمستحق کسانوں تک پہنچنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پیداواری صلاحیت ، پیداوار او رکسانوں کی آمدنی میں اِضافہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اُبھرتے ہوئے کسانوں کو تربیت دینا ضلعی اِنتظامیہ کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہونا چاہیے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ علاقے کے کسانوں کو دودھ پالنے والے پشوﺅں کو بہتر خدمات فراہم کر کے ان کی خدمت کریں گااور اِس طرح پشوﺅں کی نگہداشت اور علاج کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ ” جامع زرعی ترقیاتی پلان “ کے تحت مختلف ترقیاتی پروگرام منعقد کر رہی ہے جس کے دوران لوگوں کو مختلف محکمانہ سکیموں جیسے کے سی سی ، کیٹل اِنشورنس ، ڈیری ڈیولپمنٹ سکیموں وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپنی پارٹی کا بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا مطالبہ

Next Post

پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ سکل ڈیولپمنٹ کا معائینہ کیا اور جاب آفر لیٹر تقسیم کئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ سکل ڈیولپمنٹ کا معائینہ کیا اور جاب آفر لیٹر تقسیم کئے

پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ سکل ڈیولپمنٹ کا معائینہ کیا اور جاب آفر لیٹر تقسیم کئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS