Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

سخت سیکورٹی کے بیچ مندوبین کا قافلہ سری نگر پہنچا

by Indian Times
23/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سخت سیکورٹی کے بیچ مندوبین کا قافلہ سری نگر پہنچا
سری نگر، 22 مئی /یو این آئی/ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین کا قافلہ تاریخی سہہ روزہ جی ٹونٹی سربرائی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پیر کی صبح سری نگر پہنچا۔سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مندوبین کا کشمیری کے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔بعد ازاں بین الاقوامی مندوبین کا قافلہ فقید المثال سیکورٹی بندوبستکے بیچ سیدھے شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر اور زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) پہنچا جہاں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس اجلاس کا افتتاح کریں گے جبکہ مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی اور وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ اس اجلاس میں مہماںان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔مندوبین کے استقبال کے لئے شہر سری نگر کی سڑکوں اور دیواروں کو سجایا گیا ہے۔سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس پہلے اجلاس میں 60 بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس میں پانچ اہم ترجیحی شعبوں یعنی گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، ہنر، این ایس ایم ایز اور دسٹینیشن منیجمنٹ پر بات و چیت و تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مندوبین جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مشہور مغل باغات کا بھی دورہ کریں گے۔سہہ روزہ دورے کے دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ مندوبین سری نگر میں گورنمنٹ آرٹ ایمپوریم کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ دستکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اس موقع دستکار اپنے ہنر کا مظاہرہ بھی کریں گے۔مندوبین کا قافلہ پولو ویو مارکیٹ کا بھی دورہ کرے گا جہاں وہ مقامی تاجروں کے ساتھ گفت و شنید کریں گے۔ادھر محکمہ ٹریفک نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والے روڈ پر تین دنوں کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ/ڈاکٹر جتندر سنگھ

Next Post

جی۔20:ڈی سی پلوامہ نے جسمانی طور خاص اَفراد کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جی۔20:ڈی سی پلوامہ نے جسمانی طور خاص اَفراد کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا

جی۔20:ڈی سی پلوامہ نے جسمانی طور خاص اَفراد کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS