Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اِنتظامی کونسل نے سنتورہوٹل کے 145ملازمین کو جے کے ٹی ڈی سی ، جے کے سی سی سی اور ایس کے آئی سی سی میں شامل کرنے کو منظور ی دی

by Indian Times
24/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اِنتظامی کونسل نے سنتورہوٹل کے 145ملازمین کو جے کے ٹی ڈی سی ، جے کے سی سی سی اور ایس کے آئی سی سی میں شامل کرنے کو منظور ی دی
سری نگر/23مئی/اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ہوٹل کارپوریشن آف اِنڈیا لمٹیڈ ( ایچ سی آئی ایل ) کے سنتور لیک ویو ہوٹل سری نگر میں کام کرنے والے 145 ملازمین کو محکمہ سیاحت کے مختلف کارپوریشنوں میں شامل کرنے کومنظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔یہ فیصلہ کمیٹی کی سفارشات پر لیا گیا کہ ہوٹل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے موجودہ عملے کو شرائط و ضوابط پر جموں و کشمیر یوٹی میں ضم کیا جائے گاجبکہ اس مدت میں ملازمین کے ریٹائرمنٹ گریجویٹی اور دیگر فوائد کی ادائیگی ایچ سی آئی برداشت کرے گی جس مد ت کے دوران ان ملازمین نے ایچ سی آئی کے ساتھ کام کیا تھا۔ہوٹل کارپوریشن آف اِنڈیا کے پاس یکم مئی 2023ءتک سنتور لیک ویو ہوٹل کے 145 مستقل ملازمین ہیں جو جموںوکشمیر ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، جموںوکشمیر کیبل کارکارپوریشن لمٹیڈ اور شیرِ کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر سر ی نگر میں موجودہ شرائط وضوابط پر کام کریں گے ۔ ان کی ضروریات اور صلاحیت محکمہ سیاحت طے کرے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

Next Post

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS