Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے، پاکستان کو بات کرنےکا کوئی حق نہیں/جی کے ریڈی

by Indian Times
24/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے، پاکستان کو بات کرنےکا کوئی حق نہیں/جی کے ریڈی
سری نگر،23مئی /یو این آئی/مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پاکستان کو اس کے متعلق بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ملک کی طرف توجہ دینی چاہئے۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہو رہے جی ٹونٹی اجلاس کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘پاکستان بحران سے دوچار ہے وہاں لوگوں کو روٹی نہیں ہے روز گار نہیں ہے پاکستان کو اپنے حال پر دھیان دینا چاہئے’۔ان کا کہنا تھا: ‘جو کچھ ہم کر رہے ہیں وہ ہم اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے کر رہے ہیں پاکستان کون ہے جو اس کے بارے میں بات کرے’۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ خوش ہیں اور مرکزی حکومت ان کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ جموں وکشمیر کے لوگوں کو چاہئے وہ ان کو فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا: ‘پاکستان ختم ہوا ہے ان کی باتوں کی طرف توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمیں اپنے جموں وکشمیر کے لوگوں کے بارے میں سوچنا ہے’۔سیاحت کے بارے میں مرکزی حکومت کے اقدام کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر ریڈی نے کہا کہ بھارت ایک ٹورزم اجلاس کا اہتمام کرے گا جس میں مشہور سیاحتی ریاستوں جیسے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری ضروری ہے اور اس کے بغیر ہندوستان جیسا بڑا ملک میں ٹورزم کا بڑھنا مشکل ہے۔سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اجلاس ملک کی تمام ریاستوں کے دارلخلافوں میں منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت میں 56 شہروں میں 250 اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیر سیاحت نے کہا کہ سری نگر جو ایک تاریخی شہر ہے میں یہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا تاہم اس کے لئے کچھ احتیاطی اقدام اٹھانے پڑے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ تعمیر و ترقی چاہتے ہیں وہ انفراسٹکرچر چاہتے ہیں اور وہ ملک کے برابر روزگار کے موقع چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی جی ڈی پی میں سیاحت کی شراکت کو دوگنا کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سال گذشتہ جموں و کشمیر کے جی ڈی پی میں ٹورزم کا 7 فیصد حصہ تھا۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں اور جموں وکشمیر انتظامیہ کا اس اجلاس کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر نہ صرف ملک بلکہ دنیا کا پہلے درجے کا سیاحتی مقام بن جائے گا۔محبوبہ مفتی کے بیان کہ بی جے پی نے جی ٹونٹی کو ہائی جیک کیا کے بارے میں مسٹر ریڈی نے کہا کہ کشمیر اپوزیشن جماعتیں جموں و کشمیر میں امن نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کے کام تیزی سے ہو رہے ہیں لہذا میں اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کے لئے ہماری حمایت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کو بھارت سے کوئی الگ نہیں کر سکتا ہے۔موصوف وزیر نے اپوزیشن پارٹیوں پر جموں و کشمیر کے لوگوں کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔یواین آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج /ڈاکٹر جتندر سنگھ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ کا کیادورہ

لیفٹیننٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS