Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ، سنکلپ اور ڈبلیو ایس ایچ جیز کے تحت دی جانے والی موجودہ تربیت کی صورتحال کا لیاجائزہ

by Indian Times
02/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ، سنکلپ اور ڈبلیو ایس ایچ جیز کے تحت دی جانے والی موجودہ تربیت کی صورتحال کا لیاجائزہ
جموں/انفو/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ جموںمیں سینئر اَفسران کی میٹنگ منعقد کی تاکہ بیک ٹووِلیج مرحلہ چہارم، سنکلپ او روومن سیلف ہیلپ گروپس( ڈبلیو ایس ایچ جیز) کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی نشاندہی کی جاسکے۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِند وکنول چِب ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار ، مختلف بینکوں ، محکموں کے نمائندوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروںنے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ میں ایجنڈے کے مختلف نکات پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی اور متعلقہ حکام نے چیئر کو بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم ، سنکلپ اور ڈبلیو ایس ایچ جی کے تحت دی جانے والی تربیت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔دوران میٹنگ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ پی ایم کے وِی وائی 4.0 کے تحت اَب تک 20,435 اُمید واروں نے اِندراج کیا ہے جن میں سے فی الحال 13,905 اُمید وار زیر تربیت ہیں اور 426 کو تربیت دی گئی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہرضلع میں بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کے تحت شناخت کئے گئے اُمید واروں کو تربیت فراہم کریں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی او راِنڈسٹری پارٹنر شپ کا فائدہ اُٹھاکر ہنرمندی کی تربیت کے معیار اور رَسائی کو بڑھایا جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ ہنرمندی کے لئے تمام اہل اُمید واروں کا احاطہ کریں تاکہ وہ ہنر مندی سے اَپنی روزی روٹی کما سکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا دودھ کے عالمی دِن کی تقریب اور پشوو ڈیری پالن کیلئے سمر میٹنگ سے خطاب

Next Post

سرینگرمیں انیمل ہسبنڈری اور ڈیری سیکٹر کےلئے دودھ کا عالمی دن اور موسم گرما کا اجلاس

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سرینگرمیں انیمل ہسبنڈری اور ڈیری سیکٹر کےلئے دودھ کا عالمی دن اور موسم گرما کا اجلاس

سرینگرمیں انیمل ہسبنڈری اور ڈیری سیکٹر کےلئے دودھ کا عالمی دن اور موسم گرما کا اجلاس

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS