لیفٹنٹ گورنر کی کبیر جینتی پر مبارکباد
سرینگر 3 جون /لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سنت کبیر داس جی کی جینتی کے موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک پیغام میں لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” سنت کبیر داس جی جینتی کے پرمسرت موقع پر میں لوگوں کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ سنت کبیر داس جی کا مساوات ، بھائی چارہ اور سماجی اصلاحات کا الہی نظریہ انسانیت کو نیک راستے پر گامزن کر رہا ہے ۔ ان کی زندگی اور تعلیمات معاشرے کو آنے والے ہر دور میں متاثر کرتی رہیں گی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ یہ مبارک موقع سب کیلئے امن ، خوشحالی اور ترقی کا آغاز کرے ۔






