Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے: آر آر بھٹناگر

by Indian Times
04/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے: آر آر بھٹناگر
سری نگر03/جون یو این آئی/جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں بینادی ڈھانچے اور سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 13 نئے میڈیکل کالج شروع کئے گئے ہیں جبکہ دو اے آئی آئی ایم ایس بھی بنائے گئے ہیں۔موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت حد تک سدھار ہوا ہے 13 نئے میڈیکل کالج شروع ہوئے ہیں 2 اے آئی آئی ایم ایس بنائے گئے ہیں اور اس کے علاوہ کینسر انسٹی ٹیوٹ، بچوں کے ہسپتال وغیرہ میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری کے ہر کونے میں لوگوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ایمبولنس سروس بھی ہر کسی کے لئے دستیاب رکھی گئی ہے۔مسٹر بھٹناگر نے کہا کہ ہم تمام پی ایچ سیز اور ضلع ہسپتالوں میں بھی بہتر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو ٹی میں کورونا وبا کا بھی موثر مقابلہ کیا گیا اور اس کے علاوہ نجی ہسپتالوں کو بھی بڑھا وا دیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتالوں کو بھی انڈسٹریل پالیسی کے تحت لایا گیا ہے۔ اور لوگوں کو صحت اسکیموں کے تحت کافی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہتر او معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

یاتریوں کےلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے کوشاں /منوج سنہا

Next Post

بالاسور ریل حادثے کے سلسلے میں وزےراعظم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بالاسور ریل حادثے کے سلسلے میں وزےراعظم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

بالاسور ریل حادثے کے سلسلے میں وزےراعظم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS