Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مرکزی وزیرداخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

by Indian Times
10/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیرداخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد
سری نگر۹،جون/ جے کے این ایس/ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں طلب کردہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سالانہ امرناتھ یاترا 2023کی لازمی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوںنے یاتریوںکی مکمل حفاظت کویقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ کسی بھی واقعے سے یاتریوں کومحفوظ رکھنے کیلئے اُن کے امرناتھ گھپا کے نزدیک قیام وطعام اور دونوں راستوں سے سفرکو آسان بنانے کیلئے بھی سبھی ضروری اقدامات روبہ عمل لائے جائیں ۔مرکزی وزیر داخلہ نے ملی ٹنٹ گروپوں کے منصوبوں وعزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوںکے مابین مکمل تال میل اورقریبی رابطے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ 62روزہ امرناتھ یاترا کی بغیر کسی پریشانی کویقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی ۔جے کے این ایس کے مطابق یکم جولائی2023سے شروع ہونے والی 62روزہ سالانہ امرناتھ یاتریوںکی تیاریوں اور یاتریوںکی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے جمعہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکااورمرکز وجموں وکشمیرکے دیگراعلیٰ سیول وسیکورٹی حکام نے شرکت کی۔خیال رہے جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میںسطح سمندرسے3880 میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ گھپامیں یاتریوں کی 62روزہ سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو کر 31 اگست تک جاری رہے گی۔ابتدائی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں آئندہ امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کےلئے کی جا رہی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں یاتریوں کے قافلوںکی جموں سے روانگی ،سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سفر اور بال تل گاندربل اور پہلگام پہنچنے تک اُنھیں فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات اورروبہ عمل لائے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سیکورٹی حکام نے مرکزی وزیر داخلہ کو بتایاکہ یاترا کے احسن انعقاد کویقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ،جسکی ایک کڑی کے بطور سری نگرجموں قومی شاہراہ پر یاتریوں کے قافلے کے بغیر کسی دوسری گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوںنے بتایاکہ جموں سے روانہ ہونے والے یاتریوں سے بھری گاڑیوں کیساتھ سی آرپی ایف اہلکاروں کی گاڑیاں بھی روزانہ کی بنیاد پرروانہ ہونگے ،اورساتھ ہی سری نگرجموں قومی شاہراہ کیساتھ ساتھ بال تل اور پہلگام تک جانے والی سڑکوں پر بھی سیکورٹی دستوںکی ہمہ وقت تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ،اورساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کے خصوصی اسکارڈ بھی تیاری کی حالت میں رکھے جائیں گے ۔انہوںنے میٹنگ میں یہ بھی بتایاکہ یاتراکے ایام کے دوران موسمی صورتحال پرکڑی نظررکھنے کیساتھ ساتھ امرناتھ گھپا کی حدودمیں یاتریوںکیلئے نصب کئے جانے والے خیموں کی حفاظت کوبھی یقینی بنایا جائے گا،اوراس مقصد کیلئے نیم فوجی دستوں کیساتھ ساتھ NDRFاورSDRFکی ٹیمیں بھی ہمہ وقت چوکنا رہیں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال کے سیلاب جیسے کسی بھی واقعے سے بچنے کےلئے جس میں مزار کے قریب 16 افراد ہلاک ہوئے تھے، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے کسی بھی ممکنہ غیر متوقع قدرتی آفت کو مدنظر رکھتے ہوئے یاتریوں کے کیمپ قائم کرنے کےلئے مثالی مقامات کی نشاندہی شروع کردی ہے۔ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کو برفانی واقعات اور جھیلوں کی تشکیل کی جانچ کرنے کے لیے مقدس غار کے اوپری حصے میں فضائی پروازیں کرنے کے لیے تعینات کیے جانے کی توقع ہے جو نیچے کی طرف سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال، جون میں اچانک سیلاب آنے کے بعد ہی اس طرح کی چھان بین کی گئی تھی، لیکن اس سال یہ مشق یاترا کے آغاز سے پہلے اور دو ماہ کی یاترا کے دوران مسلسل وقفوں سے کی جائے گی۔فضائی سروے ریموٹ سینسنگ اور سیٹلائٹ، ہائیڈرولوجی اور ڈیزاسٹر رسپانس میں مہارت رکھنے والی ٹیم کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار خطرناک پانی جمع ہونے کے بعد، یاترا کے راستے میں، خاص طور پر غار کے مزار کے قریب کے علاقوں میں ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں بال تل اور پہلگام کے دونوں راستوں پر کافی برف پائی گئی ہے جو کہ امرناتھ گھپا کی طرف جاتی ہیں اور اس لیے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کو 15 جون تک برف ہٹانے کا کام سونپا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے مرکزی حکومت، فوج اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کےساتھ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد گروپ یاترا میں خلل ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔میٹنگ میں یاترا سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا اور اس کےلئے کئے جانے والے انتظامات سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے یاتریوںکی مکمل حفاظت کویقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ کسی بھی واقعے سے یاتریوں کومحفوظ رکھنے کیلئے اُن کے امرناتھ گھپا کے نزدیک قیام وطعام اور دونوں راستوں سے سفرکو آسان بنانے کیلئے بھی سبھی ضروری اقدامات روبہ عمل لائے جائیں ۔مرکزی وزیر داخلہ نے ملی ٹنٹ گروپوں کے منصوبوں وعزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوںکے مابین مکمل تال میل اورقریبی رابطے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ 62روزہ امرناتھ یاترا کی بغیر کسی پریشانی کویقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی ۔اس دوران حکام نے کہا کہ پچھلے سال 3لاکھ45ہزار یاتریوں نے امرناتھ یاترامیں شرکت کی تھی اور اس سال یہ تعداد 5 لاکھ تک جا سکتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات کی

Next Post

اَتل ڈولو نے نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَتل ڈولو نے نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا

اَتل ڈولو نے نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS