Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اَتل ڈولو نے نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا

by Indian Times
14/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا
سری نگر/انفو/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں سے وابستہ مختلف محکموں اور آرگنائزیشنوں کے اہم اَفسران نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر جنرل کماند ائیریا ڈیولپمنٹ ( سی اے ڈی ) جموں، ڈائریکٹر سیری کلچر جموںوکشمیر ، ڈائریکٹر جنرنل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اے پی ڈی ، ڈائریکٹر پلاننگ اے ایس ایچ اینڈ ایف و ہارٹیکلچر، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس اے پی ڈی ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر / جموں، منیجنگ ڈائریکٹر ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، ایم ڈی ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ماہی پروری ، ڈائریکٹر سی اے ڈی کشمیر ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر / جموں ، سی جی ایم نبارڈ اور دیگر متعلقین شامل تھے جبکہ باہر کے شرکا¿ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مختلف محکموں میں نبارڈ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ فراہم کیا گیا ۔ میٹنگ میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں اور سکاسٹ کشمیر و سکاسٹ جموں میں پروجیکٹوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔مزید برآں، سال 2023-24ءکے لئے نبارڈ کو پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس کے علاوہ نئے پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی جو محکمہ فائنانس کو پیش کئے جائیں گے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے نبارڈ کے تحت یونین ٹیریٹری میں شروع کئے جانے والے متعدد پروجیکٹوں کو منظور ی دی۔ اُنہوںنے بروقت کارروائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سی جی ایم نبارڈ پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹوں کی حتمی فہرست تیا ر کرکے اسے جلد اَز جلد محکمہ خزانہ کو پیش کریں۔ایک اور الگ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداور محکمہ نے جموں وکشمیر یوٹی میں اِی این اے ایم ( نیشنل ایگری کلچر ) کا بھی جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں بحث و تمحیص کے دوران کسانوں ، تاجروں او رکمیشن ایجنٹوں کی رجسٹریشن کی صورتحال پیش کی گئی۔اُنہو ں نے سیب مارکیٹنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر آف ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم) کو ہدایت دی کہ وہ فصل کی کٹائی کے موسم سے پہلے بائیر ۔ سیلر میٹنگ کا اِنعقاد کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس فعال نقطہ نظر کا مقصد فصل کی کٹائی کے موسم کے بعد شراکت دارو ں کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) ، سٹیٹ کوآرڈی نیٹر اِی۔ این اے ایم ، نیشنل کوآرڈی نیٹر اِی ۔ این اے ایم ، صدر فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسو سی ایشن پارم پورہ اور صدر فروٹ منڈی نروال جموں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیرداخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا سے قبل اِنتظامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا سے قبل اِنتظامات کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا سے قبل اِنتظامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS