Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا سے قبل اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
14/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا سے قبل اِنتظامات کا جائزہ لیا
اننت ناگ/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پہلگام کا دورہ کیا او ریکم جولائی سے شروع ہونے والی شری اَمرناتھ جی یاترا سے قبل اِنتظامات او رجاری کاموں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن او رچندن واڑی بیس کیمپس میں سہولیات کا معائینہ کیا اور جاری کاموں اور لاجسٹکس ، رہائش ، صحت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا جو یاتریوں کے آرام کے لئے رکھی گئی ہیں۔اِس کے بعد ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، پرنسپل سیکرتری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ داکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنرنے تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے ٹریک کے تمام حصوں کی برف صاف کرنے ، تربیت یافتہ اَفرادی قوت کی تعیناتی ، ہیلی پیڈ آپریشنز ، صحت سہولیات ، ٹرانزٹ کیمپوں اور ہالٹ پوائنٹوں پر پانی او ربجلی کی فراہمی ،دُکانوں کی الاٹمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، رہائش سہولیات وغیرہ سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے کئے گئے اِنتظامات کی سراہنا کی۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری خدمات کو ریلوے سٹیشن ، ہوائی اَڈوں ، سفری راستوں اور یاترا بیس کیمپوں پر یاتریوں کے لئے قابل رَسائی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر اور نرسنگ عملے کی اِضافی ٹیموں کے ساتھ ہیلتھ کیئر اور ہیلتھ ایمرجنسی اِنفراسٹرکچر یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کے فوائد کو بروئے کار لائیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ باقاعدہ ایمبولنس ، ہیلی ایمبولنس سروس اور آکسیجن سلنڈر کے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات اور بیس کیمپوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات صفائی کارکنوں کے لئے سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کیمپ اِنچارج اور متعلقہ اَفسران کو شیش ناگ اور پنج ترنی کیمپ کو 20 جون تک فعال بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے کہاکہ یاترا کے شروع ہونے سے قبل اِس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ٹٹو، پٹھو، چند ن واڑی سے پوتر گپھا تک ٹریک کو بہتربنایا جائے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایم جی ٹاپ ،پنج ترنی اور اِس طرح کے دیگر علاقوں میں برف صاف کرنے، پوتر گپھا میں ایمرجنسی لینڈ نگ پلیٹ فارم کی تکمیل ،باﺅنڈری والز ، کمزور حصوں پر حفاظتی ریلنگ ، ہر کیمپ میں پانی کی فراہمی اور آراو کی تنصیب سمیت مختلف کاموں کی تکمیل کے لئے 20 جون کی آخری تاریخ مقرر کی ۔ اُنہوں نے کہاکہ 17 جون تک ہر کیمپ میں بجلی کی فراہمی اور چراغاں کیا جائے ۔اُنہوں نے صحت سہولیات اور طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے اَفسران کو بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے ایس او پی کو ہر کیمپ میں فعال بنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کے پی ڈی سی ایل او رجل شکتی محکمہ کو ہنرمند اَفرادی قوت کو شامل کرنے ، پانی اور بجلی کی ،رسد کی روزانہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنعقاد میں پی آر آئی اور سول سوسائٹی کے اَرکان کی شمولیت پر زور دیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں گذشتہ برس کے چیلنجوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور اس کے مطابق جامع اقدامات کر نے چاہئیں۔ تمام محکمے سی اے پی ایف ، جموں وکشمیر پولیس، فوج اور دیگر شراکت داروں کویاترا کو یقینی بنانے کے لئے بہترین اِنتظامات کرنے کی خاطر قریبی تال میل سے کام کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سول اِنتظامیہ اورسیکورٹی فورسز سے ٹریک کے بارے میں رائے لی جائے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ سٹیل گارڈر پُلوں پر کام یاترا کے آغاز سے پہلے مکمل ہوجائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ صفائی ستھرائی ، خیموں کے معیار، آگ بجھانے والے آلات پر خصوصی توجہ دیں اور خیموں کی تنصیب کے دوران مناسب خلا کو یقینی بنائیں ۔ کوئی غیر مجاز خیمہ نہ لگایا جائے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پوتر گپھا کے قریب ایس او پیز اور رہنما اَصولوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔اُنہوں نے محکمہ اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کو ہدایت دی کہ نالے کے کاموں کو 25 جون تک مکمل کیا جائے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کو ہدایت کی کہ نالے کے کاموں کو 25 جون تک مکمل کیا جائے۔اُنہوں نے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات او رمعلومات کی ترسیل سے مختلف مقامات پر ایل اِی ڈی کی تنصیب ، سگنلز اور اِنفارمیشن بورڈوں کو اَپ گریڈ کرنے کے علاوہ مضبوط ٹیلی کام او رموبائل کنکٹویٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں۔میٹنگ میں سیکرٹر ی صحت و طبی تعلیم محکمہ بھوپندر کمار ، سیکرٹری سیاحت محکمہ ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخر الدین حامد ، شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے سینئر اَفسران ، سول ، اِنتظامیہ ، پولیس ، سی اے پی ایف اور فوج نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا

Next Post

ڈاکٹر راگھو لنگر نے امپارڈ میں جے کے اے ایس ٹرینی اَفسران کو اَپنے لیکچر سے روشناس کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر راگھو لنگر نے امپارڈ میں جے کے اے ایس ٹرینی اَفسران کو اَپنے لیکچر سے روشناس کیا

ڈاکٹر راگھو لنگر نے امپارڈ میں جے کے اے ایس ٹرینی اَفسران کو اَپنے لیکچر سے روشناس کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS