Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے شری رام کرسن مہا سمیلن آشرم اننت ناگ کے بانی سوامی اشوکا نند جی کو خراج عقیدت پیش کیا

by Indian Times
21/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے شری رام کرسن مہا سمیلن آشرم اننت ناگ کے بانی سوامی اشوکا نند جی کو خراج عقیدت پیش کیا
اننت ناگ/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری رام کرشنا مہا سمیلن آشرم ناگ دندی اچھہ بل اننت ناگ کے بانی سوامی اشوکا نند جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سوامی اشوکا نند جی کی زندگی اور تعلیمات ہمارے معاشرے کی رہنمائی کرتی ہیں اور ہمیں روحانی او ر سماجی ترقی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔اُنہوں نے شری رام کرشنا مہاسمیلن آشرم میں یوگا شکھشا شیویر کے شرکا¿ سے خطاب کیا جو مختلف رِیاستوں اور یوٹیوں سے آشرم کا دورہ کر تے ہیں ۔اُنہوں نے لوگوں سے صحت مند زندگی کے لئے یوگا کو اَپنا نے کی اپیل کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” یوگا تناﺅ کی سطح کو کم کرتا ہے او رہمیںزندگی میں جینا سکھاتا ہے ، یہ ہمیں مقدس صحیفوں سے بیان کی گئی اقداار کو پروان چڑھانے ، صالح راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے اور یہ اَمن ، ذہن سازی ، جسمانی اور ذہنی طاقت کے دروازے کھولتا ہے ۔“ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی وجہ سے یوگا صحت مند معاشرے کے لئے ایک عوامی تحریک بن گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” یوگا کا تعلق پوری دُنیا سے ہے اوردرحقیقت تمام بنی نوع اِنسان سے تعلق ہے ۔ سائنسی طور پر یوگا جسم اور دماغ کے درمیان ،لوگوں ، خطوں او رملکوں کے درمیان اِتحاد پیدا کرتا ہے تاکہ ہم صحت مند ، خوش رہیں اورپوری اِنسانیت کی ترقی اور بہبود میں اَپنا حصہ اَدا کرسکیں۔“اُنہوں نے شری رام کرشنا مہا سمیلن آشرم سے وابستہ سبھی اَفراد کو مُبارک باد دی ۔اُنہوں نے سماج اور ہماری عظیم قوم کی خدمت میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” بے لوث خدمت کثرت میں وحدت کے جذبے کو تقویت دیتی ہے ۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم روحانی او رسماجی و اِقتصادی ترقی کے مقاصد کو پورا کریں۔ ہم ایک ایسے مستقبل کی دہلیز پر ہیں جس میں سیکھنے او رمیڈیٹیشن سینٹروں سے اتما نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے ہمارے مضبوط اِنسانی وسائل کی بنیاد کو تربیت ، رہنمائی اور فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔“اِ س موقعہ پر صدر وویکا نند راک میموریل اور وویکا نند کیندر کنیاکماری شری اے بالا کرشنن، چیئرمین شری رام کرشن مہا سمیلن آشرم اننت ناگ شری بل ایل بھٹ ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخر الدین حامد ، پولیس او رسول اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران او رزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجو دتھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی درج کرانے والے طلبا و طالبات کو محمد اشرف میر کی مبارکباد

Next Post

کے سی سی آئی نے الیکٹرانک اور آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے اِی ایس سی اِنڈیا کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کے سی سی آئی نے الیکٹرانک اور آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے اِی ایس سی اِنڈیا کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں

کے سی سی آئی نے الیکٹرانک اور آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے اِی ایس سی اِنڈیا کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS