Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

گاندھی،عبداللہ اور مفتی خاندان کے دور میں کشمیر میں 42ہزار لوگوں کا قتل کیا گیا: وزیر داخلہ امیت شاہ

by Indian Times
24/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندھی،عبداللہ اور مفتی خاندان کے دور میں کشمیر میں 42ہزار لوگوں کا قتل کیا گیا: وزیر داخلہ امیت شاہ
جموں 23 جون/ یو این آئی/ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گاندھی، عبداللہ اور مفتی خاندانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ جموں و کشمیر میں سال 1947 سے 2014 تک 42 ہزار لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔انہوں ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھرجی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیامہ پرشادمکھر جی پہلے شخص تھے جنہوں نے بھارتی آئین میں دفعہ 370 شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 منسوخ کرکے ڈاکٹر مکھرجی کے خواب کو پورا کر دیا۔موصوف مرکزی وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں بھگوتی نگر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘وہ دن گذر گئے جب جموں و کشمیر پر تین خاندان حکومت کیا کرتے تھے سال 1947 سے 2014 تک جموں وکشمیر میں 42 ہزار لوگوں کو قتل کیا گیا، اس دوران جموں وکشمیر پر کون حکومت کر رہے تھے، یہی تین خاندان، گاندھی، عبداللہ اور مفتی خاندان’۔ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھر جی کوان کی برسی پر خراج عیقدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھرجی کو سال 1953 میں جموں وکشمیر میں بغیر اجازت کے داخل ہونے پر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا’۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا: ‘اپنے ہی ملک میں داخل ہونے کے لئے اجازت کی ضرورت کیوں ہے، انہیں (ڈاکٹر مکھرجی کو) جیل میں بند کرکے بعد ازاں قتل کیا گیا’۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ان کی روح پ±ر سکون ہوگی کیونکہ ان کا ایک ودھان، ایک نشان اور ایک پردھان کا مشن اور وڑن پورا ہوا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھر جی پہلے شخص تھے جنہوں نے اس بنیاد پر بھارت کے آئین میں دفعہ 370 شامل کرنے کی مخالفت کی تھی کہ ایک ہی قوم کے پاس دو جھنڈے، دو آئین اور دو ہیڈس نہیں ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لئے منسوخ کرکے ڈاکٹر مکھرجی کے وڑن کو پورا کر دیا۔انہوں نے کہا: ‘ڈاکٹر مکھرجی کے وڑن کے باعث ہی آج مغربی بنگال ملک کے ساتھ جڑا ہے’۔مسٹر شاہ نے کہا کہ بھارت، وزیر اعظم مودی کی حکومت کے 9 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘مودی جی کی حکومت ایک کھلی کتاب ہے یہ یو پی اے کا دور حکومت نہیں ہے جس دوران 12 لاکھ کروڑ روپیوں کا گھوٹالہ ہوا’۔ان کا کہنا تھا کہ نو برسوں کے دوران مودی جی کے خلاف کورپشن کا ایک بھی الزام نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے آج اس شہر میں کروڑوں روپیے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی نے دہشت گردی پر شکنجہ کس لیا اور آج دہشت گردی بستر مرگ پر ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یو پی اے کے دس سالہ دور حکومت میں دہشت گردی کے 60 ہزار 3 سو 27 واقعات پیش آئے جبکہ مودی کی کے نو سالہ دور حکومت میں دہشت گردی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی’۔امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد 47 مہینوں میں ہڑتالوں کی صرف 32 کالیں دی گئیں جبکہ سنگ باری کے واقعات میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھروں کے بجائے لیپ ٹاپ اور کتابیں ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘سال 2022 میں پہلی بار 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی’۔لوگوں سے سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لئے نریندر مودی کے لئے حمایت طلب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا: ‘راہل بابا اور مودی جی کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہے’۔انہوں نے دعویٰ کیا: ‘ہم 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں 3 سو زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ گذشتہ سری نگر میں منعقد ہونے والا جی ٹونٹی سربراہی اجلاس ایک بڑی کامیابی تھی۔انہوں نے سری نگر میں کامیاب جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد کا سہرہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سر باندھ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370کی تنسیخ سے حالات کافی بہتر ہوئے اور لوگ بھی اب آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم کی نئی قومی تعلیمی پالیسی2020تعلیمی نظام کے فروغ کی ضامن/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

امیت شاہ نے جموں میں نئے تروپتی بالاجی مندر میں پوجا کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
امیت شاہ نے جموں میں نئے تروپتی بالاجی مندر میں پوجا کی

امیت شاہ نے جموں میں نئے تروپتی بالاجی مندر میں پوجا کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS