Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

امیت شاہ نے جموں میں نئے تروپتی بالاجی مندر میں پوجا کی

by Indian Times
24/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

امیت شاہ نے جموں میں نئے تروپتی بالاجی مندر میں پوجا کی
جموں 23 جون/ یو این آئی/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعے کے روز نو تعمیر شدہ تروپتی بالا جی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں امسال بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے لئے چناو کمیشن نے تیاریاں شروع کیں ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو یہاں ماجین علاقہ میں نو تعمیر شدہ تروپتی بالاجی مندر پر حاضری دی اور وہاں پوجا کی۔اس سے قبل وزیر داخلہ ترکوٹا نگر جموں میں واقع بھارتیہ جنتاپارٹی دفتر پہنچے اور وہاں جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا۔معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی دفتر پر وزیر داخلہ نے سینئر بھاجپا لیڈروں کے ساتھ جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بھگوتی نگر علاقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد، امیت شاہ شہر کے مضافات میں بنے تروپتی بالاجی مندر کی طرف روانہ ہوئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہمراہ ایل جی منوج سنہا بھی تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ نے اپنے قیام کے دوران بالاجی مندر کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ سے شروع ہونے والے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو روزہ دورے کے پیش نظر یہاں وسیع حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعے کی سہ پہر کو وزیر داخلہ سری نگر پہنچے اور سیدھے راج بھون کی طرف روانہ ہوئے۔سری نگر میں قیام کے دوران وزیر داخلہ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ بادامی باغ فوجی چھاونی میں امیت شاہ سیکورٹی صورتحال کا بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے وزیر داخلہ کو پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں قیام کے دوران وزیر داخلہ کا کئی عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کرنے کا بھی پروگرام ہے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کو وزیر داخلہ پوترا گھپا کا درشن بھی کر سکتے ہیں اورا س کے لئے بھی جموں وکشمیر انتظامیہ نے سبھی تیاریاں مکمل کیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا جموں وکشمیر کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کئی اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

گاندھی،عبداللہ اور مفتی خاندان کے دور میں کشمیر میں 42ہزار لوگوں کا قتل کیا گیا: وزیر داخلہ امیت شاہ

Next Post

جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے: منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے: منوج سنہا

جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے: منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS