بحالی امن کیلئے پولیس ودیگرسیکورٹی اہلکاروںکی قربانیاں ناقابل فراموش/امت شاہ
سری نگر/۳۲، جون/جے کے این ایس/ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو یہاں شہر کے وسط میں واقع پرتاپ پارک میں Balidaan-Stambhیعنی (شہداءکی یادگار) کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوںنے پولیس ودیگرسیکورٹی اہلکاروںکی قربانیوںکو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کا یونین ٹریٹری میں دہشت گردی وعلیحدگی پسندی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی میں کلیدی رول رہاہے۔مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ آج اگرجموں وکشمیرمیں امن وامان کاماحول ہے تو یہ اُن سیکورٹی اہلکاروںکی قربانیوںکی مرہون منت ہے ،جنہوںنے ملک کی سا لمیت ،سلامتی اور خودمختاری وبقاءکیلئے اپنی جانوںکانذرانہ پیش کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ہفتہ کی صبح مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ غیر معمولی سیکورٹی بندوبست کے بیچ شہر کے سیول لائنز علاقہ پہنچے اوریہاںانہوںنے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ شہر کے تجارتی مرکز لال چوک سٹی سنٹر کے قریب واقع پرتاپ پارک میں Balidaan-Stambhیعنی (شہداءکی یادگار) کا سنگ بنیاد رکھا۔ حکام نے کہاکہ سری نگر اسمارٹ سٹی کے تحت یہ یادگار ان شہداءکو خراج عقیدت ہے جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس موقعہ پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے پولیس ودیگرسیکورٹی اہلکاروںکی قربانیوںکو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کا یونین ٹریٹری میں دہشت گردی وعلیحدگی پسندی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی میں کلیدی رول رہاہے،مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ آج اگرجموں وکشمیرمیں امن وامان کاماحول ہے تو یہ اُن سیکورٹی اہلکاروںکی قربانیوںکی مرہون منت ہے ،جنہوںنے ملک کی سا لمیت ،سلامتی اور خودمختاری وبقاءکیلئے اپنی جانوںکانذرانہ پیش کیا ہے۔حکام نے بتایاکہ پرتاپ پارک میں سجائے گئے پنڈال کے اندر اور اطراف کی دکانیں کھلی تھیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رہی، سوائے اس کے کہ اسے کچھ دیر کےلئے روک دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ریگل کراسنگ اور لال چوک کے درمیان امت شاہ کے پنڈال سے نکلنے تک سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے جموں و کشمیر کے آخری یوراج کرن سنگھ کی رہائش گاہ کرن محل کا بھی دورہ کیا۔ امت شاہ نے پولیس گالف کورس میں کچھ منتخب لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ دہلی واپس جانے سے پہلے یہاں ڈل جھیل کا نظارہ کریں گے۔دریں اثناءمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 23 جون سے جموں و کشمیر کے2 روزہ دورے پر تھے اور ہفتہ کو اپنی تمام مصروفیات وسرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد مرکزی وزیرداخلہ سری نگر سے واپس نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ اُدھر ایل جی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرایل جی منوج سنہا سے منصوب ایک ٹویٹ میں کہاگیاکہ عزت مآب وزیر داخلہ امیت شاہ جی کا ان کے دورہ جموں و کشمیر ، نئی نسل کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی انمول شراکت اور عظیم قربانی اور جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بارے میں شکر گزار ہوں۔لیفٹنٹ گورنر نے آگے کہاکہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں، جموں و کشمیر نے تعلیم، کاروبار اور صنعتوں کو نئی حرکیات فراہم کرتے ہوئے اپنی نئی شناخت بنائی ہے۔ جموں و کشمیر اب بہت سے ترقیاتی انقلابات کا مشاہدہ کر رہا ہے، جس نے شہریوں کو بااختیار بنایا ہے اور مستقبل کے لیے پرجوش امکانات کو جنم دیا ہے۔






