Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی جی بی ایس ایف نے پہلگام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

by Indian Times
13/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی جی بی ایس ایف نے پہلگام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
سری نگر/ 12جولائی/یو این آئی/بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بدھ کے روز کہا کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو بحسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر بی ایس ایف جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے جنوبی کشمیر کے پنجہ ترنی میں تعینات بی ایس ایف جوانوں کے ساتھ گفت وشنید کی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی اگروال 10 جولائی کو سری نگر پہنچے اور بی ایس ایف کشمیر فرنٹیر کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی بی ایس ایف نے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے حوالے سے بی ایس ایف کی تعیناتی کے بارے میں انہیں جانکاری فراہم کی گئی۔ان کے مطابق ڈی جی بی ایس ایف آئی جی کے ہمراہ پہلگام گئے اور امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں بی ایس ایف کی تعیناتی کا بچشم جائزہ لیا۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی نے سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ان کے مطابق ڈی جی بی ایس ایف نے پہلگام میں رات بھر قیام کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے دن ڈی جی بی ایس ایف نے پنجہ ترنی کا دورہ کیا اور وہاں پر یاتریوں کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز بی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل پوترا گھپا کے لئے روانہ ہوئے۔پوترا گھپا تک جگہ جگہ بی ایس ایف کی تعیناتی کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل نے از خود جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر بی ایس ایف آفیسران کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی بی ایس ایف جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان آپسی تال میل کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی امر ناتھ یاترا میں ابتک ایک لاکھ 40ہزار یاتریوں نے پوترا گھپا کے درشن کئے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

سپریم کورٹ دفعہ 370 کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر 2 اگست سے کرے گی سماعت

Next Post

شری امر ناتھ یاترا: قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل 10 واں جھتا جموں سے روانہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شری امر ناتھ یاترا: قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل 10 واں جھتا جموں سے روانہ

شری امر ناتھ یاترا: قریب 8 ہزار یاتریوں پر مشتمل 10 واں جھتا جموں سے روانہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS