Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

چندریان 3 بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے ہندوستان کے قد میں اضافہ کرے گا/ جتیندر سنگھ

by Indian Times
13/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چندریان 3 بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے
ہندوستان کے قد میں اضافہ کرے گا/ جتیندر سنگھ
نئی دہلی/12 جولائی /یو این آئی/ سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خلائی مشن چندریان -3 سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور اسٹارٹ اپ کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے ہندوستان کے قد میں اضافہ کرے گا۔ڈاکٹر سنگھ بدھ کو یہاں انڈیا-یو ایس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فورم کے ایک پروگرام میں حصہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لیے شراکت داری پر زور دیا گیا۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ قدم وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ مسٹر مودی نے اس دورے کے دوران دو طرفہ اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نئے باب کے آغاز پر زور دیا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ دونوں ممالک نے اسے نافذ کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے نئی توانائی اور نئی سمت کے ساتھ مستقبل کے لئے ٹیکنالوجی کے میدان میں شراکت داری کا روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی مضبوطی بھی آئے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے میدان میں سرمایہ کاری سے لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی آئے گی اور اس کا اثر صحت، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر شعبوں میں دیکھا جائے گا۔ مشترکہ اپیل کے تحت 31 اگست تک دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبے سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز پیش کر سکیں گے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی سرینگر نے دی کثیر البلاغ نمائش کی صدارت انجام

Next Post

قومی صدر بی جے پی مائنارٹی مورچہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
قومی صدر بی جے پی مائنارٹی مورچہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

قومی صدر بی جے پی مائنارٹی مورچہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS